خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کو جماعت اسلامی ہند نے ایوارڈ سے نوازا
"الفلاح فاؤنڈیشن نے 760 سے زائد مریضوں کو بالکل مفت خون مہیا کرایا ہے"
اعظم گڑھ،10 جنوری (نامہ نگار) خون عطیہ تحریک کی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کو آج جماعت اسلامی ہند کی سرائے میر یونٹ نے الفلاح کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد ہریرہ،صحافی عامر اصلاحی، محمد عمر اصلاحی،ڈاکٹر فہد، شہریار عتیق،مدبر اصلاحی،ڈاکٹر احمد جلال، غفران رفیقی اصلاحی،ابو زید، عزیز اصلاحی اسرولی،عبدالعظیم اصلاحی، ،محمد سعید اور صابر علی بینائی سمیت دیگر معزز افراد موجود تھے۔
یہ ایوارڈ تنظیم کے بانی اور خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے تنظیم کے ایک دیگر رکن کے ساتھ جماعت اسلامی ضلع اعظم گڑھ کے اہم ذمہ دار طاہر جمال، محمد عقیل، عتیق الرحمٰن اور مولانا عمر اسلم کے ہاتھوں حاصل کیا۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے اپنے قیام کے بعد سے لگ بھگ 760 مریضوں کو بالکل مفت خون مہیا کرا چکی ہے۔
تنظیم آج اعظم گڑھ، جونپور، لکھنؤ، دہلی، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ، مرادآباد اور میرٹھ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں خون عطیہ پر کام کر رہی ہے۔ تنظیم عوام کو بالکل مفت خون مہیا کراتی ہے، لیکن شرط یہ ہیکہ مریض غریب ہو یا اس کے گھر میں خون دینے والا کوئی نہ ہو۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے یاسر پٹھان، معاذ سنجری، اسمعیل شیخ اور معراج خان سمیت دیگر نے الفلاح فاؤنڈیشن کو ایوارڈ ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں