تازہ ترین

جمعرات، 16 جنوری، 2025

مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی کے انتقال پر جامعہ ابوالحسن للبنات نوادہ میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد

مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی کے انتقال پر جامعہ ابوالحسن للبنات نوادہ میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد
نوادہ، اعظم گڑھ:رپورٹ،ریحان اعظمی (یواین اے نیوز 16جنوری2025)مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی کے المناک حادثے میں انتقال پر جامعہ ابوالحسن للبنات، نوادہ، پھولپور، اعظم گڑھ میں ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے مولانا کی علمی، دینی اور ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جامعہ کے اساتذہ نے اپنے بیانات میں مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی کی شخصیت کو ندوۃ العلماء اور امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے علمی حلقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

تعزیتی پروگرام میں مولانا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ جامعہ کے سربراہ نے مولانا کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی اپیل کی۔

مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی کے انتقال کو جامعہ ابوالحسن للبنات کے اساتذہ اور طلبہ نے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور اس المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad