تازہ ترین

منگل، 14 جنوری، 2025

خانقاہ رشیدیہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت منایا گیا۔



 خانقاہ رشیدیہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت منایا گیا۔
مین پوری حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 14 جنوری 2025) بروز منگل آگرہ روڈ پر واقع مین پوری خانقاہ عالیہ رشیدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ کے سجادہ نشین حاجی عبدالرحمن چشتی ببلو میاں صاحب نے اطلاع دی کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خانقاہ عالیہ رشیدیہ بڑی خانقاہ  میں صبح 10:55 بجے  مولانا صوفی محمود علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا قل شریف منایا گیا اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت بھی منایا گیا۔

  اس کا آغاز سجادہ نشین حاجی عبدالرحمن چشتی المعروف ببلو میاں صاحب نےاس قل شریف کے موقع پر علمائے کرام نے نہایت خوبصورت انداز میں اشعار و کلام پیش کیے ،اور بزرگا ن دین کی بزرگی اور انکی کرامات ،اور ان کے فیض سے حاصل ہو نے والی برکات تفصیلی ذکر بھی کیا گیا،


 اس کے علاوہ مدرسہ جامعہ رشدیہ میں زیر تعلیم طلباء نے بھی،منقبت اور نعتیہ کلام پیش کیا۔  نعتیہ کلام کے بعد شجرہ خوانی ہوئی اور آج قل شریف کا اختتام فاتحہ کے ساتھ ہوا اس کے علاوہ قوالیو ں کا بھی دور چلا جو خالص صوفیانہ انداز تھا، اور اس نورانی محفل کے بعد مزار شریف پر چادر چڑھائی گئی۔


  اس نورانی محفل میں آفاق میاں عرف آشو بھائی، حاجی عمر صدیقی، حاجی رفیق، حاجی اسرار الٰہی، حاجی جوہری صاحب، ارشاد الٰہی، خورشید انور جوہری، حاجی غلام صابر، محمد جاوید، محمد عرفان، محمد عارف اور شہر اور باہر سے تمام عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad