تازہ ترین

بدھ، 18 دسمبر، 2024

حاجی اقبال خان ایڈوکیٹ کے صدر منتخب ہونے پر اقرا فاؤنڈیشن ہتھیا گڈھ سے مبارک باد

حاجی اقبال خان ایڈوکیٹ کے صدر منتخب ہونے پر اقرا فاؤنڈیشن ہتھیا گڈھ سے مبارک باد 
لکشمی پور مہراج گنج(یو این اے نیوز 18دسمبر 2024)یہ خبر انتہائی فرحت وشادمانی کا سبب بنی ،کہ جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کی اعلیٰ اتھارٹی نے بلا مقابلہ نئے ٹرم ( میقات جدید ) کے لئے ضلع کے قابل وکیل الحاج اقبال کو صدر منتخب کیاہے ،ہم اس انتخاب سعید پر موصوف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خوشی ومسرت کے جذبات کے ساتھ اپنی نیک خواہشات وتمناؤں کا اظہار کرتے ہیں،

 مذکورہ خیالات کا اظہار آج ایک میٹنگ کے دوران دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے کیا۔


قاری محمد طیب قاسمی نے جامعہ صادقیہ کی انتظامیہ کے اس فیصلہ کو شاندار وتاریخی قرار د یکر اس حسن انتخاب کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ اقبال خان جیسے عظیم وفعال شخص کا انتخاب ادارہ کے لئے یکدم موزوں ہے، یقینا یہ انتخاب خوش آئند بھی ہے اورتقاضہَ وقت کے عین مطابق بھی۔ ان شاءاللہ اس انتخاب سے ، مدرسہ صادقیہ کو چہار سو خاطر خواہ فائدہ پہونچے گا۔اسی کو دیر آید درست آید کہا جاتاہے۔


مولانا نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ موصوف کی تازہ دم قیادت میں ادارہ کی تعلیمی اور انتظامی سطح پر مزید ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،نیز اس ادارہ کو شہر مہراج گنج میں جو وقار اور خاص مقام حاصل ہے اس میں نہ صرف اضافہ ہوگابلکہ علم وادب کایہ عظیم قدیمی گہوارہ ماضی کی طرح پوری توانائی کے ساتھ پھر ایک بار آگے بڑھے گا۔ 

چوں کہ یہ بات مبنی بر حقیقت ہے کہ ایڈوکیٹ اقبال احمد ایک فعال اورمتحرک ملی قائد ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ساری خوبیوں وصفات کے مالک ہیں،مسلمانوں کے حساس مسائل کے حل اورمساجد ومدارس کے ترقیاتی کاموں میں ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔

 ہم خدام دارالعلوم فیض محمدی دعاءکرتے ہیں کہ تعلیمی ،رفاہی وسماجی میدان میں موصوف کی جو بے لوث خدمات جاری وساری ہیں، اللہ انہیں اس کا بہترین بدلہ دنیا وآخرت میں عطا کرے ۔


مدرسہ صادقیہ کی صدارت عطا کئے جانے کے بعد ایڈوکیٹ اقبال خان کو مبارک دینے والوں میں مولانا سعد رشید ندوی، ناظم اعلیٰ دارالعلوم فیض محمدی ، مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی، احمد رشید منیجر اقر ا گرلس اسکول نسواں، مولانا ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، مولانا ظل الرحمان ندوی، مفتی وصی الدین قاسمی مدنی، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانامحمد صابر نعمانی، مولانا محمد یحیٰ ندوی، مولانا زہیر عالم قاسمی، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر فیض احمد ، ماسٹر جاوید احمد ، ماسٹر صادق علی کے نام قابل ذکر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad