مین پوری:بار ایسوسی ایشن کے صدر سوربھ یادونے بغاوت پر آمادہ وکلاء کو سخت و ارننگ دی
ایسوسی ایشن کے صدر سوربھ یادو نے کہا وکلاء کے مسائل کو حل کرانا اولین ترجیحات میں شامل
مین پوری .حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 30جنوری 2023)مین پوری بار ایسوسی ایشن کے صدر سوربھ یاد نے آج وکلاء کی ایک میٹنگ کوخطاب کرتے ہوئے نہایت سخت لہجے میں باغی وکلا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وکیلوں کے اتحاد کو توڑ نے کی کوشش کی تو پھر ایسوسی ایشن میٹنگ ہال کے دروازے ہی نہیں بلکہ دیوانی (عدالت،،میں داخل ہو نے و الے سبھی راستے بندکر دئے جائیں گے۔
ہم و کلاء کا اتحاد ہمیشہ سے رہا ہے اور ہمیشہ رہیگا،واضح ہو مین پوری بار کونصل کے 2023کے لئے انتخاب ہو چکے تھے،جس میں شکست خوردہ وکیلوں نے جسمیں راجیش یاد واور ان کے حامیان وکلاء نے ریاستی وکلاء ایسوسی ایشن کے صدرمدھوسودھن ترپاٹھی کوایک عرضی نامہ دیا۔
جسمیں غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے راجیش یادو اور ان کے ایڈووکیٹ حامیان نے ریاستی وکلاء ایسو ین کے صدر سے مین پوری بار کونصل کے انتخاب نہ
کرائے جانے کی بات کہی،ریاستی وکلاء ایسوسی ایشن نے ایک لیٹر جاری کردیا،جس میں مین پوری بار ایسوسی ایشن کی ذمہ داری راجیش یادو ایڈ
ووکیٹ اور ان کے حامیان وکلاء کو سونپ دی گئی۔
مین پوری بار ایسو سی ایشن کے انتخاب2023 میں صدارتی عہدے پر فتح پانے والے سوربھ یادو نے جب ریاستی ایسوسی ایشن کے صدر اور تمامی ذمہ داران کو سچائی سے روشنا س کرایا تب جاکر حقیقت واضح ہوئی۔
ریاستی بار ایسوسی ایشن نے نئی منتخب بار ایسوسی ایشن مین پوری کو تسلیم کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کئے، آج اس خوشی میں نو منتخب صدر،ودیگر کونصل کے عہدیدار وکلاء نے
ایک میٹنگ کا اہتمام کیا،جسمیں نئے صدر سوربھ یادو نے موجود سیکڑں وکلاء کی موجودگی میں تلخ لہجہ میں باغی وکیلوں کو انتباہ جاری کرتے ہوہے کہا
کہ وکلاء کے اتحاد کو توڑ نے کی کو شش نہ کی جائے۔
ایسو سی ایشن کے سبھی اصولوں وضابطوں پر عمل کیا جائے،ہمارے اس اتحاد کو اب کوئی طاقت توڑ نہ سکے گی،نو منتخب صدر سو ربھ یادو نے کہا کہ اتحاد میں بڑی طاقت ہے،ہم سب متحد ہو کر اپنے پیشہ سے لوگوں کی خدمت کریں، میٹنگ کے اختتام کے بعددیوالی جیسا ماحول قایم ہو گیا،کیونکہ چاروں طرف آتش بازی کی جارہی تھی،۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں