تازہ ترین

جمعہ، 29 نومبر، 2024

شہر دیوبند کے سب سے مقبول و معتبر ادارے " لندن اکیڈمی " کا اختتامی پروگرام "

شہر دیوبند کے سب سے مقبول و معتبر ادارے " لندن اکیڈمی " کا اختتامی پروگرام "


آج شہر دیوبند کے نہایت مقبول و معتبر عصری تعلیمی ادارہ " لندن اکیڈمی " کے اختتامی پروگرام کا انعقاد ہوا ۔ جس میں دارالعلوم دیوبند اور  شہر دیوبند کے دیگر مدارس ، اسکول و کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ٹیچر اور لندن اکیڈمی کے ڈائرکٹر عالی وقار جناب " یونس ہاشمی"  صاحب کے سامنے اظہار تشکر پیش کیا ۔


نیز طلباء و طالبات نے انگریزی میں اسپیچ دیتے ہوئے اپنے اس سفر کے تجربہ اور تاثرات کے ساتھ لندن اکیڈمی اور استاذ مکرم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
لندن اکیڈمی کے طالب علم عبدالرشید صاحب نے سیکھنے اور سکھانے کو پائداری کے بندھن سے باندھے رکھنے کی درخواست کی ۔


لندن اکیڈمی کے دوسرے طالب علم سمرہ عبدالرب نے مدارس کے طلباء کے لئے انگریزی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے فرمایا وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِۦ " جس کا ترجمہ ہے کہ میں نے پیغمبروں کو ان کی ہی زبان والا بناکر بھیجا " اس سے معلوم ہوتا ہے کسی بھی چیز کی تبلیغ کے لئے مروجہ زبان بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس وقت مروجہ زبان انگریزی ہے۔


 ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا دو ارب لوگ اس وقت انگریزی زبان بولتے ہیں اسلئے اپنے پیغام کو پہنچانے کے لئے اور اسلامی تعلیمات سے آشنا کرنے کے لئے انگریزی سیکھنا بہت ضروری ہے ۔ مزید اپنے اس سفر کے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دارالعلوم میں داخلہ کے بعد جس کسی سے بھی مشورہ لیا تو اس نے مجھے لندن اکیڈمی کی جانب رہنمائی کی اور الحمدللہ میں نے یہاں رہ کر یہ محسوس کیا کہ اس جیسے اداراے اور اس جیسے استاذ اس وقت کم یاب نہیں بلکہ نایاب ہیں جو بہت ہی کم فیس اور کم وقت میں تمام چیزیں جیسے پوڈیم راؤنڈ ، ڈبیٹ ، مضمون نگاری ، اسپیکنگ اسی طرح بہت کچھ سکھا دیتے ہیں نیز لندن اکیڈمی میں پڑھانے کے انداز کو لیکر مدارس کے طلباء کے لئے رعایت کی جاتے ہے مثلا فاعل ، مفعول ، اسم اشارہ ، اسم موصول وغیرہ کے ذریعہ قواعد کو پیش کیا جاتا ہے جس سے افہام و تفہیم میں نہایت تسہیل ہوجاتی ہے ۔


لندن اکیڈمی کی طالبہ " لبنی سلمہا " نے لندن اکیڈمی اور اپنے استاذ محترم جناب یونس ہاشمی کی تعریف کرتے ہوئے اپنے تخلیق کردہ اشعار پیش کئے جس میں خراج تحسین کی خوشبو کی آمیزش تھی ۔


اسی طرح بیچ کے تمام طلباء وطالبات محمد فیصل ، محمد فرزان ، شکیل احمد ، عفان ، صفی اللہ ، محمد اعظم سلمھم نے اپنا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لندن اکیڈمی اور یونس ہاشمی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی بندھن سے بندھے رہنے کا عہد کیا !


نظامت کی ذمہ داری  کو محمد عاقل سلمہ سنبھالا اور  ہر ہر لمحہ لندن اکیڈمی کے تعارف کو پیش کر ، خدمات کا احساس دلایا ۔۔ 


آخر میں لندن اکیڈمی کے ڈائرکٹر عالمی وقار جناب یونس ہاشمی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا " آج اس بیچ کا آخری دن نہیں ہے بلکہ حقیقت میں یہ ہمارے لئے پہلا دن ہے ۔ ہم نے جو کچھ پڑھا ہے اس کو اب عملی میدان میں لے آنے اور زمینی سطح پر ثابت کرنے کا آغاز ہے . لہذا ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اس کے ذریعہ دنیا و آخرت میں فلاح و بہبودی کا سبب بنے ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad