جون پور:الفلاح فاؤنڈیشن مزید ایک ایوارڈ سے سرفراز، اسمعیل شیخ کو مقامی نیوز میڈیا نے اعزاز سے نوازا
جناب اسمعیل اپنے علاقے کی ایک معتبر، ایماندار اور بے شمار غریب، مجبور ، مظلوم کے سہارا ہیں:ذاکر حسین
رپورٹ:فہیم خان شیرازی
جونپور(یو این اے نیوز 25نومبر 2024) 760 مریضوں کو بالکل مفت خون مہیا کرانے والی معروف و مقبول تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کو اس کی خدمات کے اعتراف میں مقامی میڈیا "کے لائیو "نے گزشتہ دنوں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا۔
تنظیم کے شاہ گنج یونٹ کے اہم ذمہ دار متعدد مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والے جناب اسمعیل کو ایوارڈ دے کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔جناب اسمعیل نے کھیتا سرائے کے موجودہ چیئر مین وسیم صاحب کے ہاتھوں معزز شخصیات کی موجودگی میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
اس موقع پر صحافی جناب امتیاز ندوی اور جناب اورنگ زیب نے الفلاح فاؤنڈیشن کے کاموں کو سراہا۔اس موقع پر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے الفلاح فاؤنڈیشن بانی جناب ذاکر حسین منعقدہ اعزازی پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے۔ انہوں نے اسمعیل شیخ کو ایک عظیم انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جناب اسمعیل اپنے علاقے کی ایک معتبر، ایماندار اور بے شمار غریب، مجبور ، مظلوم کے سہارا ہیں۔ جناب ذاکر حسین نے "کے لائیو نیوز" جناب امتیاز ندوی اور جناب اورنگ زیب کا پوری الفلاح فاؤنڈیشن ٹیم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن شاہ گنج کا معروف نام یاسر پٹھان نے اپنے بیان میں کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک 760 مریضوں کو مفت خون مہیا کراکر نیکی کا ایک عظیم الشان ریکارڈ قائم کیا ہے۔ عوام کو تنظیم کے ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں