تازہ ترین

اتوار، 24 نومبر، 2024

مین پوری: سپا کی فتح شایان شان نہیں ہے

مین پوری: سپا کی فتح شایان شان نہیں ہے 

حافظ محمد ذاکر مین پوری ( یو این اے نیوز 24 نومبر 2024)ضلع مین پوری کے قصبہ کرہل اسمبلی حلقہ 108 سے تیج پرتاپ یادو جنہوں نے سماجوادی پارٹی کا ضمنی انتخابات میں پرچم لہرا دیا اسی کے ساتھ ساتھ سماجوادی پارٹی کے کارکن اس فتح کو اس کامیابی کو ان کی شایان شان نہیں سمجھ رہے ہیں،،


 تیج پرتاپ یا دو کی جیت کثیر ووٹوں سے ہونا چاہیے تھی جو صرف 15 ہزار کے قریب سمٹ کر رہ گئی، سپا کارکن اس جیت پر غور و فکر کر رہے ہیں کہ اخر ہم کارکنان سے کہاں کہاں بھول ہوئی،،


سماجوادی پارٹی کے حامی شوم کشیپ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں سے محنت کرنے میں کہیں نہ کہیں کوتاہی رہی ہے ، ہم کارکن سماجوادی پارٹی کی صحیح معنوں میں پالیسیوں کو گھرگھر تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں، اگر ہم سبھی کار کنا ن اور محنت کرتے تو ہماری یہ جیت 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہوتی، سماجوادی پارٹی کے لیے اپنے ہی گھر سے کم ووٹوں سے فتح حاصل ہونا یہ شایان شان نہیں ہے،


 اس کے لیے ہم کار کن اور مزید محنت کریں گے، ابھی سے ہم 2027 کے انتخابات کے لیے کوشش و محنت شروع کر دیں گے،


دوسری جانب مین پوری کی ہی کشنی اسمبلی حلقے کے سماجوادی پارٹی کے ممبر برجیش گٹھیریا نے میڈیا کے سامنے صاف صاف لفظوں میں کہا کہ ہمارا چناؤ بھارتی جنتا پارٹی سے نہیں تھا، بھارتی جنتا پارٹی سماجوادی پارٹی کے لیڈر تیج پرتاپ یادو کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی تھی، 


ہمارا چناؤ تو ضلع انتظامیہ سے تھا ضلع انتظامیہ نے سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو ستایا گیا،دھمکایا گیا ڈرایا گیا اور کھلم کھلا بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار انوجیش یادو کو جتانے کی بھرپور کوشش کی لیکن میں کرہل گہرور کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اپنے کار کنان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں،جنہونے مشکلوں کا سامنا کیا، مگر قدم ڈگمگائے نہی،،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad