جمعیۃ علماء حلقۂ مانی کلاں جون پور کے صدر کا انتخاب ،مولانا عمران احمد خان قاسمی ایک مرتبہ پھر صدر منتخب
جونپور ۔حافظ رضوان(یو این اے نیوز 8اکتوبر 2024)جمعیۃ علماء حلقۂ مانی کلاں کی ایک اہم میٹنگ آج بعد نماز عصر ایجنسی چوراہا مسجد میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حافظ محمد انظر صاحب نے کی۔
میٹنگ کا ایجنڈا: حلقۂ مانی کلاں کا انتخاب تھا۔
جناب حافظ محمد طہ عمادالدین صاحب کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا۔
بعدہ حافظ رضوان احمد مانوی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جون پور) نے اصول وضوابط پر روشنی ڈالی، انھوں نے کہا کہ جب سے جمیعتہ علماء وجود میں آئی مانی کلاں کے لوگ ہمیشہ سے جمعیۃ علماء سے وابستہ رہے مولانا محمد صاحب، مولانا ماجد صاحب، حافظ عبدالحئ صاحب، مولانا امین الدین صاحب، مولانا قمر الدين صاحب نوناری علیہم الرحمہ یہ سبھی اکابر جمعیۃ علماء سے منسلک رہے، الحمدللہ آج بھی جب جمعیۃ آواز لگاتی ہے یہاں کے لوگ تن من دھن کے ساتھ تیار رہتے ہیں۔
مولانا وسیم صاحب شیروانی صدر جمعیۃ علماء جون پور نے مختصر بیان کیا، حالات حاضرہ پر بہترین گفتگو کی، اصلاح معاشرہ کےعنوان سے انہوں مسجد مسجد پروگرام پر زور دیا۔
مزید اٹالہ مسجد کے کیسیز کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ برادران وطن کے درمیان اسلامی اخلاق و آداب پیش کرنے پر زور دیا۔ جمعیۃ کو فعال بنانے کے لیے اراکین سے تبادلہ خیال ہوا اور فنڈنگ کو لے کر غور و فکر کیا گیا۔
اس کے بعد انتخاب کا مرحلہ عمل میں آیا حسب سابق جو کمیٹی تھی اراکین کے سامنے پیش کرکے ان کی تائید لی گئی۔ ماشاءاللہ پچاس سے زائد افراد موجود رہے۔
سرپرست: الحاج حافظ رشیدالدین صاحب امام خطیب مسجد جنت الفردوس مانی کلاں جون پور۔
صدر: حضرت مولانا عمران احمد خان صاحب قاسمی ناظم تعلیمی مرکز عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ بھڑکڑہاں۔ 1۔ نائب صدر: مولانا محمد زاہد صاحب حلیمی ناظم مدرسہ ضیاء العلوم مانی کلاں جونپور 2۔ نائب صدر: مولانا بیت اللہ صاحب مظاہری ناظم مدرسہ للبنات مدنی میمورئیل پبلک اسکول سونگر۔
جنرل سکریٹری: مولانا عبدالحنان صاحب مانوی محمدی کلاتھ اسٹور مانی کلان چوراہا۔1۔ نائب سکریٹری: مفتی فخر الدین صاحب قاسمی نوناری استاذ مدرسہ ضیاء العلوم مانی کلاں جون پور۔
2۔ حافظ غیاث احمد صاحب الحرا
الیکٹرانکس ایجنسی چوراہا ل۔
خزانچی: جناب الحاج حافظ حسام الدین صاحب نوناری نائب خزانچی: حاجی ضمیر صاحب مانی کٹ پیس۔
میڈیا انچارج: مولانا عبداللہ زبیر صاحب ناظم مدرسہ تحفیظ القرآن مانی کلان جونپور۔
حافظ محمد طہ عمادالدین صاحب استاذ مسجد جنت الفردوس مانی کلان جونپور۔ حافظ معظم اسعد علی۔اراکین حلقۂ مانی کلاں
مشاھد کے طور پر مولانا رفیع الدین صاحب قاسمی نوناری امام قطر موجود رہے۔
مولانا عبدالحی صاحب دیگر حضرات موجود رہے۔
اللہ پاک حلقۂ مانی کلاں کو خوب ترقی عطا فرمائے اور کام کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں