تازہ ترین

پیر، 7 اکتوبر، 2024

مسجد میں گھس کر محلے کے لڑکے نے امام کو ماری گولی،ملزم گرفتار!

مسجد گھس کر محلے کے لڑکے نے امام کو ماری گولی،ملزم گرفتار!

میرٹھ: اسماعیل عمران (یو این سے نیوز 7 اکتوبر 2024) لیساڑی گیٹ تھانہ حلقہ کے  سمر گارڈن  کے  پاس زید گارڈ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ،اتوار کی صبح مسجد میں گھس کر ایک شخص نے امام صاحب کو گولی ماردی ملزم موقع پر پسٹل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ شام کو پولیس نے ملزم کو دہلی کے غازی پور تھانہ علاقے سے گرفتار کیا، میرٹھ پولیس اسے لینے کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔ 


 روہٹہ روڈ پر واقع  موضع مرلی پور کے رہائشی مولانا نعیم سات سال سے زید گارڈن کی قاسمی مسجد میں امام ہیں۔  اتوار کو شام 6.30 بجے کے قریب نماز کے بعد محلے میں رہنے والے بچے شاکر ، بلال اور عثمان کو عربی پڑھا رہے تھے۔  وہ آن لائن کلاسز بھی لے رہا تھے  اس دوران پڑوسی سرتاج دو پستول لے کر مسجد پہنچا۔  اس نے امام کے ساتھ بدتمیزی کی اور اپنے پستول سے فائرنگ کی۔  ایک گولی مولانا کے سر میں کان کے قریب جا لگی۔


 واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔  ملزم کی گرفتاری پر لوگوں نے ہنگامہ کیا۔  پولیس نے امام کو نجی اسپتال میں داخل کرایا۔  سی او کوتوالی آشوتوش کمار نے بتایا کہ امام کے بھائی نسیم کی شکایت پر رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزم سرتاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  گولی رات گئے تک امام کے سر میں پھنسی رہی۔  


 گولی مارنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ملزم  سرتاج چند روز پہلے  مسجد میں نماز پڑھنے آیا تھا۔  امام نے کہا  کہ تم مسجد میں صاف ستھرے ہوکر آیا کرو ۔  شاکر  نے اسے اپنی توہین سمجھا۔  اس کے علاوہ امام نے ایک عورت کو جھاڑ پھونک کیا تھا عورت بہتر ہونے کے بجائے مزید بیمار ہو گئی وہ عورت سرتاج کی رشتہ دار تھی۔ اس سے بھی  وہ امام سے ناراض تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad