تازہ ترین

جمعہ، 25 اکتوبر، 2024

دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خلاف اتحاد کا آغاز،نئی دہلی میں بین الاقوامی کانفرنس کا پہلا دن اختتام پذیر

دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خلاف اتحاد کا آغاز،نئی دہلی  میں بین الاقوامی کانفرنس کا پہلا دن اختتام پذیر
ذاکر حسین

نئی دہلی،24 اکتوبر (نامہ نگار) اسرائیل-فلسطین، اسرائیل-حزب اللہ-لبنان-ایران، اور روس-یوکرین کے درمیان جاری جنگوں کے خلاف عوامی غصہ بڑھ رہا ہے۔ اس غم و غصے کے نتیجے میں آج 24 اکتوبر کو نئی دہلی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئ۔ یہ کانفرنس مشن فار گلوبل چینج (وشوا پریورتن مشن) کے بینر تلے منعقد ہوئ۔ 


کانفرنس میں کئی ممالک کے نمائندوں نےشرکت کی۔ یہ دو روزہ کانفرنس کا پہلا دن آج نئی دہلی کے پیارے لال بھون، آئی ٹی او کے گاندھی میموریل ہال میں منعقد ہوئ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بھی کانفرنس کے افتتاح کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔مذکورہ کانفرنس کا انعقاد اچانک نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ اس سے قبل عالمی تبدیلی مشن کے صدر شری وشواتما کی جانب سے دنیا بھر کے 192 ممالک کے سربراہان مملکت کو جنگ کے منظم حل کے لیے ایک رپورٹ بھیجی جا چکی ہے۔ لوگوں کے عالمی حقوق ہیں۔


 ہندوستان کے صدر اور ہندوستان کی وزارت خارجہ نے شری وشواتما کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہیں ان کی تجویز کا نوٹس لینے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔اس کانفرنس میں بنیادی طور پر دو موضوعات پر بات کی جارہی ہے۔ پہلا موضوع اقوام متحدہ کی تنظیم میں ساختی اصلاحات کرنے سے متعلق ہے۔ اس موضوع پر 24 اکتوبر کو بحث کی جائے گی۔ دوسرا موضوع یورپی یونین جیسے جنوبی ایشیائی ممالک کی یونین بنانے سے متعلق ہے۔

 اس موضوع پر 25 اکتوبر کو بحث کی جارہی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرنے والے مقررین میں بہت سے کسان رہنما، سماجی کارکن، اکیڈمی کے نمائندے، سپریم کورٹ کے معروف وکیل شری پرشانت بھوشن وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر وشواتما، پروفیسر   پریہ رنجن، یونیورسٹیز ایسو سی ایشن صدر، ڈاکٹر اسفر، معراج، سری نواس سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھے۔


کانفرنس کے انعقاد کے مقصد کے تعلق سے بات کرتے ہوئے معززین نے بتایا کہ بیشتر ممالک اپنے ڈفنس میں بے تحاشہ پیسے خرچ کرتے ہیں،اگر جنگ کے خطرات کو کم یا ختم کر دیا جائے تو دنیا کے ممالک کو دفاعی پالیسی میں خرچ ہونے والے پیسے عوام کی فلاح بہبود، روزگار میں خرچ ہونگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad