بنگلور میں ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس عام کی تیاریوں آغاز!
کرناٹک کے علماء و عمائدین کی ایک اہم مشاورتی نشست!
بنگلور، 11/ اکتوبر (پریس ریلیز): کل رات بعد نماز عشاء ٹینس پویلین، بنگلورمیں منعقد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس عام کے تعلق سے ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں ریاست کے علماء و عمائدین شہر بالخصوص تمام مکاتب فکر، مسالک اور دینی ملی جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت فرمائی۔ اور 23 / 24 /نومبر 2024، بروز سنیچر، اتوار کو بنگلور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سالانہ اجلاس عام کے انتظامی امور کے سلسلے میں غور و خوص کیا گیا۔
اس موقع پر اجلاس کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں شرکائے مجلس کی جانب سے بہت اہم تجویزیں اور آراء سامنے آئیں، جن کو سامنے رکھتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے اور بالخصوص عمومی اجلاس عام کے انتظامی امور کو جلد مکمل کرنے اور اسے کامیاب بنانے کیلئے مناسب تیاریوں کا آغاز کیا گیا۔
شرکائے مجلس میں مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء کرناٹک)، مفتی محمد مقصود عمران رشادی صاحب (امام و خطیب جامع مسجدسٹی بنگلور)، ڈاکٹر سعد بلگامی صاحب (امیر جماعت اسلامی کرناٹک)، جناب مسعود عبد القادر صاحب (کنوینر مسلم متحدہ محاذ کرناٹک)، جناب سلیمان خان صاحب (معاون جنرل سکریٹری ملی کونسل)، جناب محب اللہ امین صاحب (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کرناٹک)، جناب عباس خان صاحب (سی ای او امان اللہ خان اینڈ سنس بنگلور)، جناب امتیاز خان صاحب، جناب یونس خان صاحب، جناب عثمان شریف صاحب (جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ)،
جناب آغا سلطان صاحب (نمائندہ شیعہ جماعت)، جناب افسر بیگ صاحب (سکریٹری جلوس محمدی)، مولانا ضمیر احمد رشادی صاحب، جناب محمد فرقان صاحب (ڈائریکٹر مرکز تحفظ اسلام ہند)، قابل ذکر ہیں۔ واضح رہے کہ 23 / 24/ نومبر 2024، بروز سنیچر، اتوار کو بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے بورڈ کے ذمہ داران اور اراکین شریک ہونگے، اس سالانہ اجلاس عام کی جہاں خصوصی نشستیں ہونگی وہیں تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف کے عنوان سے ایک بڑا عوامی اجلاس بھی منعقد ہوگا،
جس سے اکابرین ملت خطاب فرمائیں گے، یہ عوامی اجلاس ملک کی موجودہ صورتحال میں شریعت اسلامیہ اور اوقاف کے تحفظ کے سلسلے میں جہاں اپنی نوعیت کا منفرد اجلاس ہوگا وہیں اتحاد و اتفاق امت کا ایک بڑا عملی مظاہرہ ہوگا، جس میں تمام مکاتب فکر، مسالک اور دینی ملی جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندگان رونق اسٹیٹس ہونگے۔ اجلاس عام میں عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں