تازہ ترین

پیر، 9 ستمبر، 2024

سپا چھوڑ کر آزاد سماج پارٹی میں سچن پپلی کی شمولیت

سپا چھوڑ کر آزاد سماج پارٹی میں سچن پپلی کی شمولیت 

مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 9ستمبر 2024)مین پوری شہر کے محلہ چھپیٹی  وارڈ نمبر 19 کے سچن پپلی نے آج چندر شیکھر آزاد کی پارٹی آزاد سماج پارٹی میں شمولیت کرلی، سچن پپلی اس سے قبل سماجوادی پارٹی میں گزشتہ کئ سالوں سے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے کام کو انجام دیتے رہے ہیں،،سچن پپلی مین پوری شہر کے وارڈ نمبر 19 کے ممبر بھی رہ چکے ہیں،آج انھونے آزاد سماج پارٹی کی سیاسی پالیسیوں و نظریات سے متاثر ہو کر آزاد سماج پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی،،


سماج وادی پارٹی کو الوداع کہہ نے کے بعد چندریشکھر آزاد (قومی صدر آزاد سماج پارٹی) کی پالیسیوں اور نظریات سے متاثر ہو کر انہوں نے آزاد سماج پارٹی کی رکنیت پارٹی کے ریاستی سکریٹری آلوک  ستنتر یادو اور پارٹی کے ضلع صدر اوم پرکاش ساگر کی موجودگی میں رکنیت حاصل کی ، اس موقع پر سچن پپلی نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ میں پارٹی کے نظریے اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات محنت کروں گا۔


پپلی نی کہا بھائی چندر شیکھر آزاد سیاست کے افق پر چمکتے ہوئے ستارے ہیں، و بہت جلد ملک اور ریاست کی گندی،بھید بہاؤ والی سیاست کو پاک صاف بنائیں گے ، اتحاد کو قائم کریں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad