تازہ ترین

پیر، 23 ستمبر، 2024

کھیل ملک کے شہریوں میں اتحاد اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ شیلندر یادو للئی

کھیل ملک کے شہریوں میں اتحاد اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ شیلندر یادو للئی 
جونپور ۔امیتاز ندوی (یو این اے نیوز 23ستمبر 2024)
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے پارہ کمال گاؤں میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر طارق خان کے ذریعہ ضلع سطحی شاندار نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میں اتراکھنڈ ہریانہ سمیت اتر پردیش کے مختلف ضلعوں کی ٹیموں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق صوبائی وزیر شیلیندر یادو للئی کے ہاتھوں فیتا کاٹ کر کیا اور کھلاڑیوں کا تعارف حاصل کیا،ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ میزبان پارہ کمال اور ارند گاؤں کی فرنچائزی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں میزبان ٹیم نے ارند کی ٹیم کو محض ایک پوائنٹ کے فرق سے ہرا دیا۔


اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے للئی یادو نے کہا کہ کھیل وزن کو قابو کرنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور تناؤ کی سطح کو قابو کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

 اس کے علاوہ، کھیل بہترین ذہنی اور جسمانی نشوونما کا باعث بنتے ہیں اورہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ جوان ہوتے بچوں کے لیے، کھیل ان کے جسم اور دماغ کی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور سب سے اہم چیز کہ کھیل ملک کے شہریوں میں اتحاد اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔


دوشنبہ کی صبح ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ اتراکھنڈ اور میزبان پارہ کمال کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں میزبان پارہ کمال نے شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے ٹرافی پر اپنا قبضہ جما لیا،اس موقعہ پر طارق خان نے فائنل مقابلہ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی دیکھ کر ان کا اعزاز کیا ۔


جبکہ گاؤں پر دھان عادل خان نے انعامی رقم کا چیک دونوں کپتانوں کو سونپا،دوران ٹورنامنٹ مہمان خصوصی فیروز خان گڈو،مہمان اعزازی آصف آر این،امان مہتاب،شارق خان، معاذ خان،سمیت متعدد شخصیات نے اپنی موجودگی درج کرائی اخر میں محمد طارق خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad