تازہ ترین

اتوار، 1 ستمبر، 2024

میں اپنی کامیابی میں ماں کی دعاؤں کا اثر دیکھتا ہوں : ھرش دیکشت

میں اپنی کامیابی میں ماں کی دعاؤں کا اثر دیکھتا ہوں :  ھرش دیکشت

بھو گاؤں( مین پوری) حافظ محمد ذاکر
قصبہ بھو گاؤں کے محلہ جگت نگر کے باشندے ہرش دیکشت کو مین پوری و سیفی ہاسپٹل کا افیسر مقرر کیا گیا ہے، ڈاکٹر ہرش دیکشت کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا پرآج مبارک باد کا سلسلہ جاری رہا ،ان کے چا ہنے والوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا،


نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تین سال سے سیفی میڈیکل کالج اٹاوہ میں ایک معالج کی حیثیت سے ایمر جنسی وارڈ میں کام کر رہا ہو ،
میرا مقصد ہر ایک انسان کو مریضوں کو صحت مند اور صحت یاب دیکھناچاہتا ہو ،انسانی خدمات کے جذبہ سے مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں، ڈاکٹر ہر شدیکشت اپنی طبی خدمات کے لیے علاقے میں بہت مشہور و معروف ہیں، ڈاکٹر ہرش دیکشت اپنے عہدے یا ملازمت کو صرف ایک ملازم سمجھ کر ہی کام نہی کرتے بلکہ وہ مریضوں کی خدمات کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔


 ڈاکٹر ہرش دیکشت قصبہ بھو گاؤں کے رہنے والے ہیں اج ان کو طبی خدمات کا افیسر تعین کیا گیا ہے جن کو سیفی میڈیکل کالج کا اور ضلع مین پوری کا طبی خدمات کا افیسر بنا یا گیا ہے،واضح ہو ڈاکٹر ہرش دیکشت سماجی کارکن ڈاکٹر منوج دیکشت،اور اپما منوج دیکشت ( جو کہ نگر پنچایت بھو گاؤں کی چئیر مین رہ چکی ہیں) ان کے بیٹے ہیں،،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad