تازہ ترین

بدھ، 21 اگست، 2024

ایک ہی رات میں آٹھ گھروں کے تالے ٹوٹے، لاکھوں کی چوری

ایک ہی رات میں آٹھ گھروں کے تالے ٹوٹے، لاکھوں کی چوری
 امیٹھی جگدیش پور  (یو این اے نیوز 21اگست 2024)ایک ہی رات میں چوروں نے کمرولی تھانہ علاقہ میں اندورما فیکٹری ٹاؤن شپ کی رہائشی کالونی میں آٹھ مکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کا سامان چوری کر لیا۔  تاہم اب تک اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صرف تین گھروں سے نقدی اور زیورات غائب ہیں ۔


 چور کچھ گھروں سے کوئی قیمتی سامان لے جانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ کئی گھر کے مالکان چوری کی اطلاع دینے کے لیے آگے نہیں آئے۔  پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 

 کمرولی علاقہ کے اندورما ٹاؤن شپ میں چوروں نے دھاوا بول کر کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔  چوروں نے یہاں کے رہائشی آلوک تیواری اور نیرج سریواستو کے گھروں سے لاکھوں مالیت کے زیورات کے ساتھ تقریباً 2 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی۔ 


 اسی دوران چوروں نے کرم جیت سنگھ کے گھر سے شادی کے لیے رکھے ہوئے لاکھوں کی مالیت کے زیورات بھی چوری کر لیے۔  چوروں نے مینک سنگھ کے گھر کا تالہ بھی توڑ دیا۔  تاہم چور مینک سنگھ کے گھر سے کوئی قیمتی سامان لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔  اس کے علاوہ اسی بستی میں چوروں نے چار دیگر مکانات کے تالے بھی توڑ ڈالے واضح رہے ان میں رہنے والے لوگ ابھی تک شکایت کرنے نہیں آئے۔

 وہاں کے لوگوں کی مانیں تو  چور تمام گھروں سے لاکھوں کی مالیت کا سامان لے گئے ہیں۔ 


 انتہائی محفوظ سمجھی جانے والی اس کالونی میں ایک ساتھ آٹھ کے قریب مکانات کے تالے ٹوٹنے سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔ 


 پولیس بھی واقعہ کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔  فی الحال پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔  پولیس تحقیقات اور کارروائی کا دعویٰ کر رہی ہے۔

 ایس او ابھینیش کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں دو لوگوں سے سامان چوری ہونے کی اطلاع ملی ہے۔  مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔


  جلد ہی اس پورے معاملے سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

 کالونی میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے باوجود ہوگئی چوری اندورما ٹاؤن شپ ایک بہت ہی محفوظ کالونی ہے۔  پولیس سیکورٹی کے لحاظ سے پولیس کی کڑی نظر رہتی ہے ۔  اس کے علاوہ اس کے ارد گرد پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کا بھی پہرا رہتا ہے۔


  بغیر چیکنگ کے کوئی اندر نہیں جا سکتا۔  رات کو بھی سیکورٹی ہوتی ہے۔  چور سکیورٹی کو چکمہ دے کر اس محفوظ کالونی میں کیسے داخل ہوئے وہ بھی  ایک نہیں دو نہیں بلکہ آٹھ گھروں کے تالے توڑے۔  یہ ایک بہت بڑا سوال ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad