صدام حسین مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب
جونپور:اجود قاسمی (یو این اے نیوز 2024)ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کا بارہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے ہونے والا تاریخی عید میلادالنبی وجلوس مدح صحابہ کی قیادت کے لیے صدر و سکریٹری کے انتخاب کرنے کے لیے ہر سال کی طرح امسال بھی شہر کی تاریخی شاہ اٹالہ مسجد کے صحن میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا .
جس میں شہر کے معززین و فن سپاہ گری کے اکھاڑے،نعت خواں انجمنیں،سجاوٹ کمیٹیوں کے عہدے داران نے شرکت کیا نشست کی صدارت مرکزی سیرت کمیٹی کے سابق صدر عبد الاحد مننے نے کی اور آغاز شیر والی مسجد کے پیش امام قاری ضیاء جونپوری نے تلاوت قرآن سے کیا۔
مرکزی سیرت کمیٹی کے موجودہ صدر شوکت علی منا راجا نے پچھلے سال کی کار گزاری کو پیش کیا اس کے بعد نئے صدر و سکریٹری کے انتخاب کے لیے کاروائی شروع کی گئی جہاں ایڈووکیٹ صدام حسین کو صدر اور اکرم منصوری کو جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا اس کے موجودہ لوگوں نے صدر و سکریٹری کی گلپوشی کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر صدام حسین نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عوام نے مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مجھے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی ہے میں اس تاریخی جلسہ و جلوس کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔
انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ و جلوس کو عید میلاد النبی کہا جائے نا کہ بارہ وفات اس سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے،جلسہ کی نظامت ایڈووکیٹ نیاز طاہر شیخو نے کی آخر میں مولانا محمد اجود قاسمی نے جلسہ و جلوس کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر سابق صدر مرکزی سیرت کمیٹی اسلم شیر خان، انوارالحق گڈو، حفیظ شاہ، ارشد قریشی، ڈاکٹر حسین ببلو، ڈاکٹر نعمان خان، ابوذر شیخ، لال محمد رائینی، کمال الدین انصاری، محمد فاروق، نورالدین منصوری، فیروز احمد پپو، استاد مختار احمد، ڈاکٹر عرشی خان، شاہنواز خان، اشتیاق احمد، اکرام سوداگر، معراج احمد، شوبی تاج قادری، انصار ادریسی، شکیل منصوری، عزیز فریدی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں