تازہ ترین

اتوار، 7 جولائی، 2024

خانقاہ رشیدیہ میں فاتحہ خوانی کا اہتمام

خانقاہ رشیدیہ میں فاتحہ خوانی کا اہتمام 

مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 7جولائی 2024)خانقاہ رشیدیہ واقع آگرہ روڈ مین پوری میں سالہائے گزشتہ کی طرح امثال بھی فاتحہ خوانی کا اپنی سابقہ شاندار روایات کے ساتھ اہتمام کیا گیا،، اس موقع پر سجادہ نشیں حاجی عبد الرحمن قادری چشتی المعروف ببلو میان نے بتایا اسلامی سال نو کا آغاز  پیر کے روز سے ہوگا یعنی ماہ محر م الحرام سے اسلامی  کلینڈر کا آغاز ہوتا ہے۔

 محرم کی پہلی تاریخ 8 جون 2024 بروز پیر کو ہوگی۔اسلامی نئے سال کا آغاز آٹھ جون سے ہوگا،،


  اور محرم الحرام کی پہلی تاریخ پیر کو ہوگی۔ سجادہ نشین حضرت حاجی عبدالرحمن خان چشتی نے بتایا 06 جولائی 2024 بروز ہفتہ مطابق 29 ذی الحجہ 1445ہجری تھی۔ اسی روز صوفی الاصفیہ مولوی عبدالرشید خان چشتی ( موصوف کے دادا میاں ) کا عرس پاک اپنی سابقہ شاندار روایت کے ساتھ منعقد کیا گیا، گیارہ بجے فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی۔ 

فاتحہ خوانی کی تقریب میں مین پوری شہر اور گردونواح کے تمام علماء کرام و عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد تمام حضرات کے درمیان میں بطور تبرک لنگر تقسیم کیا گیا اور مزید حاجی عبدالرحمن خان چشتی نے بتایا کہ آج 08 جولائی 2024 بروز پیر کو یکم محرم الحرام 1446 اور 10 محرم  یعنی عاشورہ کا دن  17 جولائی کو ہو گا۔ اس دن روزوں کا اہتمام کیا جائے ،،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad