تازہ ترین

اتوار، 28 جولائی، 2024

مدرستہ الاصلاح کے سابق طلباء کے ساتھ خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ منعقد

مدرستہ الاصلاح کے سابق طلباء کے ساتھ خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ منعقد 
 ہمارا اخلاق ہی معاشرے کی تقدیر طے کرے گا:ذاکر حسین 

اعظم گڑھ، 28 جولائی (نامہ نگار) گزشتہ رات سرائے میر واقع ایک ڈھابے پر مدرستہ الاصلاح کے سابق طلباء کے ساتھ خون عطیہ تحریک کی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) کی ایک اہم میٹنگ اختتام پذیر ہوئ۔منعقدہ میٹنگ میں خون عطیہ تحریک کے روح رواں جناب ذاکر حسین  صاحب بطور مہمان شریک ہوئے۔


اس موقع پر موصوف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) کا تعارف پیش کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاء سے خون عطیہ کی اپیل دہرائ۔ جناب ذاکر حسین نے مزید کہا کہ خون عطیہ کے ذریعہ ہم برادرانِ وطن تک اسلام کا مثبت پیغام پہنچا سکتے ہیں۔ 

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سوسائٹی کے گرتے اخلاقی معیار پر گگفتگواور تقاریر ہمارا اہم عنوان ہونا چاہئے۔ کیونکہ ہمارا اخلاق ہی معاشرے کی تقدیر طے کرے گا۔ ہمارے حسن اخلاق سے کتنوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، کتنوں کو راحت مل سکتی ہے،کتنوں کی زندگیاں تباہ ہونے سے بچ سکتی ہیں۔اس موقع پر جناب ذاکر حسین نے الفلاح فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔میٹنگ میں الفلاح فاؤنڈیشن کے فعال رکن جناب نعمان سنجری صاحب، جناب اکرم سنجری صاحب اور جناب نصیب یذدانی صاحب موجود رہے۔

ان کے علاوہ منعقدہ میٹنگ میں جناب فیصل صاحب، جناب ابو اسامہ سنجری صاحب، جناب  ڈاکٹر محمد صالح صاحب، جناب طاہر صاحب، جناب ذیشان صاحب، جناب شمیم اصلاحی صاحب، جناب عادل اصلاحی صاحب، جناب ندیم اصلاحی صاحب، جناب ڈاکٹر صلاح الدین صاحب، جناب عزیز الرحمٰن صاحب سمیت دیگر معزز افراد موجود تھے۔ اس موقع پر تمام معزز شخصیات نے الفلاح فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور تنظیم کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad