جونپور:زمینی تنازعہ میں ایک کی موت ،چھوٹے بھائی کی اہلیہ گرفتار ،دو فرار
جونپور :یو این اے نیوز 26جولائی 2024) مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے تولا پور گاؤں میں زمینی تنازعہ کے دوران دو بھائیوں کے بیچ ہوئی مار پیٹ میں جاں بحق ہونے والے صاحب رائے کی بیوی کی شکایت پر پولیس نے تین لوگوں کیخلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمہ خاتون شیلا سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی دوران جمعرات کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ رائے صاحب کی موت حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
بدھ کو متوفی کی بیوی ششی بالا سنگھ نے تھانے میں شکایت درج کرائی اور اس پورے معاملے میں اپنے بہنوئی مہندر سنگھ، اس کی بیوی شیلا سنگھ اور اس کے بیٹے انکت سنگھ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ الزام ہے کہ یہ لوگ خاندانی جھگڑے کے دوران بدسلوکی کر رہے تھے۔
اسی دوران کھیت میں میڑھ کاٹنے کی اطلاع ملتے ہی ششی بالا اور اس کے شوہر رائے صاحب موقع پر پہنچے، جہاں مار پیٹ میں مہندر سنگھ نے رائے صاحب کو زخمی کردیا ،رائے صاحب کو سی ایچ سی مچھلی شہر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دےدیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ان تینوں کو قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
اب تک اس پورے معاملے میں انسپکٹر انچارج ستیہ پرکاش سنگھ نے بتایا کہ ملزمہ شیلا کو جمعرات کی صبح اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ واقعہ میں ملوث باپ مہندر سنگھ اور اس کا بیٹا انکت سنگھ موقع سے فرار ہیں۔ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی او گریندر سنگھ نے کہا کہ رپورٹ آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مزید دفعات لگائی جائینگی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں