اکھلیش یادو کے قریبی عبدالنعیم کے ریسارٹ پر چلا بلڈزور
مین پوری : حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 21جولائی 2024)نگر پنچایت کرہل کے سابق چیئرمین سنجیو یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے شکایت کی تھی کہ کرہل میں تالابوں پر غیر قانونی قبضے کئے ہیں اور ان میں سے ایک عائشہ ریسارٹ کی بھی شکایت تھی۔
عبد النعیم کی بیوی فرضانہ بیگم کے نام سے بنا ریسارٹ منہدم کرنے کے لئے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا ۔
مین پوری: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے قریبی اور مین پوری میں نگر پنچایت کرہل کے چیئرمین عبد النعیم کی تالاب کی زمین پر غیر قانونی طور سے تعمیر شدہ ریسارٹ کو منہدم کردیا گیا۔
مین پوری کے کرہل قصبے میں آج ضلع انتظامیہ نےبڑی کاروائی کی۔ نگر پنچایت کرہل کے چیئرمین نعیم کے تالاب کی زمین پر غیر قانونی طور سے بنائے گئے ریسارٹ عائشہ کو منہدم کرنے کے لئے ایس ڈی ایم نیرج دویدی و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش سنگھ کی قیادت میں پی اے سی و پولیس فورس کثیر تعداد میں عیدگاہ کالونی پہنچا۔
عبد النعیم کی بیوی فرضانہ بیگم کے نام سے بنا ریسارٹ منہدم کرنے کے لئے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا ۔قابل ذکر ہے کہ نگر پنچایت کرہل کے سابق چیئرمین سنجیو یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے شکایت کی تھی۔
کہ کرہل میں تالابوں پر غیر قانونی قبضے کئے ہیں اور ان میں سے ایک عائشہ ریسارٹ کی بھی شکایت تھی۔اڈیشنل ڈی ایم کورٹ میں بھی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تحصیل دار کرہل کی رپورٹ پر کاروائی کا حکم دیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں