تازہ ترین

جمعہ، 12 جولائی، 2024

بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ کی فاتحہ خوانی کا اہتمام

بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ کی فاتحہ خوانی کا اہتمام 
مین پوری نیوز
مین پوری حافظ محمد ذاکر :ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی سابقہ شاندار روایات کے ساتھ بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ کی فاتحہ خوانی کا اہتمام بڑے ہی شوق اور ذوق کے ساتھ کیا گیا ،


بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ کا ایشیا کے تمام بڑے بزرگان دین میں شمار ہوتا ہے ،


اج مین پوری میں واقع خانقاہ رشیدیہ میں بڑے ہی شان کے ساتھ فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ کی پانچ محرم الحرام کے روز ہر سال خانقاہ رشیدیہ واقع اگرہ روڈ مین پوری میں فاتحہ کا اہتمام کیا جاتا ہے،اج پانچ محرم الحرام 1446 ہجری مطابق 12 جولائی 2024 بروز جمعہ صبح کے وقت خانقاہ رشیدیہ میں فاتحہ کا اہتمام کیا گیا جس میں خانقاہ کے سجادہ نشین حاجی عبدالرحمن خان چشتی عرف ببلو میاں نے شرکت کی ۔

اور ضلع کے مختلف قصبوں سے دیہات سے بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ سے اعتقاد رکھنے والے تمام کے تمام معتقدین فاتحہ خوانی کی محفل میں بڑے ہی ادب اور احترام کے ساتھ شریک ہوئے ,
فاتحہ خوانی کے بعد لنگر کا اہتمام کیا گیا لوگوں نے بڑے ہی عقیدت اور محبت کے ساتھ لنگر( تبر کا ت) میں شرکت کی اور بابا فرید الدین کی نسبت سے جو لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔

اس کو بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ لوگوں نے تناول فرمایا ،اور بابا کی نسبت سے جو تبرکات تیّار کیے گئے۔معتقدین اپنے اہل خانہ کے لئے اپنے گھروں میں لے کر بھی گئے، اس کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اللہ کے حضور بابا کا وسیلہ دے کر ملک اور ملت کی بہتری کے لیے دعا کی گئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad