حکام نے اعظم خان کے خاندان کے ایک اور ریسارٹ پر بلڈزور چلادیا
اعظم خان فی الحال ایک پرانے کیس کے سلسلہ میں سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ رامپور کے رکن اسمبلی بی جے پی کے آکاش سکسینہ کی شکایت پر یہ کارروائی کی گئی۔رامپور(یوپی): حکام نے آج سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان کی ملکیت ایک ریسارٹ کو منہدم کرنے بلڈوزرس کا استعمال کیا۔
یہ ریسارٹ یہاں سرکاری ملکیت فرٹیلائزر یونٹ کی اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھارام پور کے ضلع مجسٹریٹ جوگیندر سنگھ نے کہا کہ انتظامیہ نے فرٹیلائزر یونٹ کی 0.038 اراضی کو قبضہ سے پاک کرنے کے لئے یہ اقدام کیا۔ ایس ڈی ایم سردار مونیکا سنگھ کی زیر صدارت انتظامیہ کی ایک ٹیم جس کے ساتھ پولیس کا بھاری دستہ تھا، رامپور کے موضع پاسیاپور میں ہمسفر ریسارٹ پہنچی۔ وہ اپنے ساتھ بلڈوزرس لائی تھی۔ احاطہ کی دیوار منہدم کرنے کے بعد عمارت کو بھی منہدم کیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس کارروائی کے علاوہ ریسارٹ کے احاطہ کے اندر تعمیر شدہ ایک اوور ہیڈ واٹر ٹینک کو بھی لے لیا گیا۔
اعظم خان فی الحال ایک پرانے کیس کے سلسلہ میں سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ رامپور کے رکن اسمبلی بی جے پی کے آکاش سکسینہ کی شکایت پر یہ کارروائی کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں