انڈیا میں 50 روپے والی باتھروم چپل اس ملک میں 100000 روپئے میں فروخت ہورہی ہے!
دہلی ۔(یو این اے نیوز 18 جولائی 2024) انڈیا میں 50 روپے والی باتھروم چپل اس ملک میں 1,00,000 روپے میں فروخت ہو رہی ہے!
بھارت کے باہر گلف کنٹری کویت میں اس کی قیمت ایک لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔
کیوں سن کر چوک گئے نا؟ اتنا ہی نہیں، اسے اس طرح بیچا جا رہا ہے جیسا کہ کسی سونے کی دوکان میں سونا رکھا جاتا ہے باقاعدہ شیشے کے اندر اور ایک پلیٹ پر رکھا ہوا ہے۔
باتھ روم سلیپر:آپ اپنے بچپن سے آج تک ایک باتھروم سلیپر تو ضرور دیکھا ہوگا، جو نیلے کلر کا ہوتا ہے اور اسی رنگ کی ایک نتھی بھی لگی ہوتی ہے۔
اگر آپ نے اسے پہچان لیا ہے تو اس کی قیمت کا بھی اندازہ ہوگا۔ آج بھی اس کی قیمت زیادہ نہیں ہوئی ہے تقریباً 50 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔
اس کی قیمت اس لیے بھی کم ہے۔ کیونکہ یہ باتھروم سلیپر کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن بھارت کے باہر اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے سنکر ہی آپ کے کان کھڑے ہو جائینگے ۔آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کی یہ کس قیمت پر بیچا جارہا ہے ،
کویت میں اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔
ہندوستان سے باہر خلیجی ملک کویت میں اس کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ کیوں سنکر چونک گئے ؟ یہی نہیں بلکہ اسے اس طرح فروخت کیا جا رہا ہے جیسے کسی جیولری کی دکان میں سونا رکھا جاتا ہے ، باقاعدہ اسے ایک شیشے کے اندر پلیٹ پر رکھا گیا ہے اس کے علاوہ اس کی قیمت کا ٹیگ بھی لگایا گیا ہے۔
نیلے رنگ کے باتھ روم چپل کے علاوہ اس میں سرخ اور سبز رنگ بھی نظر آتے ہیں۔ کویت کی ایک دکان میں یہ چپل 4500 ریال (تقریباً 1 لاکھ روپے) میں فروخت ہو رہی ہے۔
بھارت میں اس کی زیادہ قیمت کے حوالے سے کافی چرچا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ چپل وہی ہے جو ہم باتھ روم میں جاتے وقت پہنتے ہیں اور یہ اتنی مہنگی کیسے ہو سکتی ہے۔فی الحال کویت میں مذکورہ چپل 4500 ریال میں سیل کی جارہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں