آج اسمبلی انتخابات ہوتے ہیں تو یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو عوام جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کو تیار ہے ۔اسرار صدیقی
مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر ۔(یو این اے نیوز 8جون 2024) پارلیمنٹ عام انتخابات 2024 میں ضلع مین پوری 21 سے سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادونے اپنی جیت درج کرا ئی ،،،ملائم سنگھ یادو کی کرم بھومی کہے جانے والے ضلع مین پوری میں ایک بار پھر ان کی بہو ڈمپل یادو نے کامیابی کا پرچم لہرا دیا۔
تقریبا دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے انہوں نے جیت حاصل کی ہے۔ ڈمپل یادو کے مقابلے میں بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار جیویر سنگھ ٹھاکر بری طرح سے شکست حاصل کر چکے ہیں،، اس سلسلے میں اج سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر میں لوگوں کا ہجوم تھا ایک جشن کا ماحول تھا اس موقع پر دہلی سماجوادی پارٹی کے سیکرٹری حاجی اسرار احمد صدیقی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سماجوادی پارٹی ہی ملک کے اقتدار کو بہتر طریقہ سے چلا سکتی ہے،
حالانکہ ابھی وہ وقت نہی آیا ہے،کہ سماجوادی اقتدار کے سنبھالے ،عنقریب و وقت آنے والا ہے جب ملک پر سماجوادی پارٹی کی اقتدار ہوگا، اتر پردیش کی عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اصل ہمارے ووٹوں کی حقدار سماجوادی پارٹی ہے، اگر اج اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کرا دیے جائیں ۔تو لوگ یوگی ادتیہ ناتھ کے اقتدار والی بھاجپا حکومت کے اکھاڑ پھینکیں گے ، یہ بھاجپا سرکار چند سرمایہ دارو ں کی کٹھ پُتلی ہے، جبکہ سماجوادی پارٹی کسان۔مزدور وں کی پارٹی ہے،
انہوں نے کہا کہ ڈمپل یادو کی جیت صرف ان کی جیت نہیں بلکہ بے روزگاروں کی جیت ہوئی ہے کسانوں کی جیت ہوئی ہے اور جو بھارتی جنتا پارٹی کے ظلم ستم سے پریشان تھے ان کی جیت ہوئ ہے
آج سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یاد و کے دہلی مرکزی دفتر پہنچ نے پر حاجی اسرار صدیقی نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں کامیابی کی مبارک باد دی،،،
اس موقعہ پروسیم ،اوم پربال یادیو انیس سیفی پشپندرا یادو اشوک یادو سیلیش یادیو چندن یادو صابر علی کلدیپ پنوار عاقل عباسی موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں