تازہ ترین

اتوار، 16 جون، 2024

مین پوری ضلع مجسٹریٹ نے عید الاضحیٰ کی لوگوں کو دی مبارک باد!

مین پوری ضلع مجسٹریٹ نے عید الاضحیٰ کی لوگوں کو دی مبارک باد!
مین پوری : حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 16جون 2024)ضلع مجسٹریٹ اویناش کرشنا سنگھ نے عیدالاضحی کے مقدس تہوار پر ضلع کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی خوشی، خوشحالی اور صحت کی خواہش کی ہے۔

 اپنے مبارکبادی پیغام کے ذریعے انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ خوشی کے اس تہوار کو باہمی افہام و تفہیم، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا میں منا کر ہم اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بقرعید کا تہوار خوشیوں کا تہوار ہے، اس لیے اس مقدس تہوار کو پرامن اور پر مسرت ماحول میں منا کر ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھیں۔


شری سنگھ نے کہا کہ لوگوں کو عیدالاضحی کا تہوار ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر منانا چاہیے اور قربانی کے بعد جانوروں کے غیر استعمال شدہ حصوں کو صرف مقررہ جگہ پر پھینک دینا چاہیے۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی حالت میں ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں،


 تہوار کے دنوں میں گلیوں، سڑکوں، نالوں وغیرہ میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad