بحرین کے منامہ بازار میں آتشزدگی سے دو درجن سے زائد دوکانیں جل کر راکھ
بحرین: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 12جون 2024)بحرین کے منامہ بازار میں بدھ کے روز زبردست آگ لگنے سے دو درجن سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ بحرین کے الایام اخبار کے مطابق، آگ شروعاتی طور پر ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں بھڑک اٹھی اور اس کے بعد آس پاس کی دُکانوں تک آگ پہنچ گئی جب تک آگ پر پوری طرح سے قابو پایا جاتا تب تک دو درجن سے زائد دوکانیں جل کر راکھ ہوگئیں ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کی اگ کیسے لگی ۔آگ پر قابو پانے کے لیے 16 گاڑیاں اور 63 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں