تازہ ترین

جمعہ، 14 جون، 2024

700 سے زائد مریضوں کو ہزاروں یونٹس مفت خون مہیا کرانے والے نوجوان کی زندگی بن گئی مثال

700 سے زائد مریضوں کو ہزاروں یونٹس مفت خون مہیا کرانے والے نوجوان کی زندگی  بن گئی مثال
 
اعظم گڑھ، (یو این اے نیوز 14جون 2024)بد قسمتی یا بیداری کا فقدان کہیں کہ ہمارے ملک میں وقت پر خون نہ ملنے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں لوگ موت کے منہ  میں چلے جاتے ہیں۔

اتر پردیش کے آعظم گڑھ میں پیدا ہونے والے ذاکر حسین نہ صرف ملک میں خون کی قلت کے اس سنگین مسئلے کو سمجھتے ہیں بلکہ اس سے نمٹنے کے لیے زمینی سطح پرکام بھی کام کر رہے ہیں۔انہوں نے اب تک 700 سے زائد مریضوں کو مفت خون مہیا کرایا ہے۔پیشے سے صحافی ذاکر حسین پچھلے پانچ سالوں سے خون عطیہ کو لیکر بیداری مہم چلا رہے ہیں اور اپنی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اب تک 700  سے زائد افراد کو مفت میں ہزاروں یونٹس خون پہنچاچکے ہیں۔


 ذاکر کہتے ہیں، " میرے  ایک شناسا کی بیوی کو 'O '  نیگیٹو خون کی ضرورت تھی۔ہم سب نے سخت کوشش کی، لیکن خون کا بندوبست  نہیں ہو سکا۔آخیر میں خون نہ ملنے کی وجہ سے ان کی سانسیں رک گئیں۔اس واقعے نے مجھے اندر سے ہلا کر رکھ دیا۔میں نے فیصلہ کیا کہ  اب  نہ صرف میں خود ضرورت مندوں کو خون عطیہ کروں گا،بلکہ دوسروں کو بھی اس کی راہ دکھاؤں گا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طالب علم ذاکر حسین نے دہلی میں رہتے ہوئے  28 ستمبر 2019 کو الفلاح فاؤنڈیشن (خون عطیہ گروپ )شروع کیا۔وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی مہم سے جوڑنا چاہتے ہیں، تاکہ ملک میں خون کی قلت ختم ہو جائے اور خون کی کمی سے کسی کو اپنی جان نہ گنوانی پڑے۔

آج ذاکر حسین اور الفلاح فاؤنڈیشن کی کوششوں کے باعث اعظم گڑھ اور اطراف کے اضلاع میں خون ملنا بہت آسان ہو گیا اور عوام خون عطیہ کے تیئں تیزی سے بیدار ہو رہی ہے۔ ذاکر حسین کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد تنظیمیں انہیں ایوارڈ سے بھی نواز چکی ہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad