آئ ایم اے آعظم گڑھ کے صدر منتخب کئے جانے پر الفلاح فاؤنڈیشن کی ڈاکٹر سی کے تیاگی کو مبارک باد
اعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 11مئی 2024 ) رواں سال 2024 اور 2025 کیلئے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن آعظم گڑھ کا صدر بنائے جانے پر معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے ڈاکٹر سی کے تیاگی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے آئ ایم اے صدر عہدے کیلئے منتخب کئے جانے پر ڈاکٹر سی کے تیاگی کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر سی کی تیاگی صاحب کے اندر ایک درد مند دل دھڑکتا ہے۔
آپ نے الفلاح فاؤنڈیشن کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔ ذاکر حسین نے آج جاری ایک پریس ریلیز میں مسٹر تیاگی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن سے قربت رکھنے والے ڈاکٹر سی تیاگی صاحب کو صدر بنائے جانے پر الفلاح فاؤنڈیشن کے خیر خواہوں میں بھی خوشی کی لہر ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے مسٹر تیاگی سے وابستہ ایک یادگار واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعظم گڑھ کے جہانا گنج کی ایک فیملی کو خون کی ضرورت تھی، اور وہ لوگ گزشتہ پندرہ برس سے اپنے مریض کو خون چڑھوا رہے تھے۔
اس بات کی خبر جب الفلاح فاؤنڈیشن کو ملی تو الفلاح فاؤنڈیشن نے متاثرہ فیملی کو زندگی بھر خون دینے کا وعدہ کیا اور تنظیم نے اس وعدے کو پورا بھی کیا۔ ایک دن رما بلڈ بینک اعظم گڑھ میں الفلاح فاؤنڈیشن کے ایک پروگرام میں ڈاکٹر صاحب اور ہماری ملاقات ہوئی تو اس فیملی کا ذکر ہوا تو انہوں نے متاثرہ فیملی سے وعدہ کیا کہ اب سے آپ کو رما بلڈ بینک سے زندگی بھر مفت خون ملا کرے گا۔اس نیک کام میں مکیش صاحب،آفتاب صاحب اور یاسر نواز کا اہم۔ رول رہا۔
اس کے بعد سے ڈاکٹر صاحب سے الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگوں سے قربت بڑھی اور آپ نے تنظیم کے منعقدہ پروگرام میں شرکت کر تنظیم کے کاموں کے تئیں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور کارکنان نے ڈاکٹر سی کے تیاگی اور آئ ایم اے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے بالکل مفت میں 690 سے زائد مریضوں کو بالکل مفت خون مہیا کرایا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں