جونپور میں سرے عام وی ایچ پی کارکن کا قتل ،پولیس بل تعینات!
جون پور :اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 13مئی 2024)شاہ گنج تحصیل حلقہ کے عمران گنج بازار میں پیشہ ور بدمعاشوں نے گاڑی روک کر صبرحد رہائشی وی ایچ پی کارکن و صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہ صبح اپنے گھر سے بازار کے لیے بلٹ سے نکلے تھا۔ فوری طور پر اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے پال شرما نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر جانچ کی ۔
بازار سے لے کر گاؤں تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ایس او جی ٹیم معاملے کا پردہ فاش کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ رہی ہے۔
مذکورہ گاؤں کا رہنے والے آشوتوش سریواستو (45) اپنے گھر سے باہر نکلے وہ عمران گنج بازار کے قریب تقریباً 700 میٹر کے فاصلے پر پہنچے ہی تھے کہ ایک بائک پر سوار بدمعاشوں نے انہیں آکر روک لیا۔ یکے بعد دیگرے کئی راؤنڈ فائر کئے۔ جس کی وجہ سے آشوتوش گولی لگنے سے زمین پر گر گیا۔
گولی اس کے پیٹ میں لگی۔ اطلاع ملتے ہی ضلع بھر میں کہرام مچ گیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے پال شرما نے جائے حادثہ کی جانچ کی۔
انہوں نے لواحقین کو 48 گھنٹے کے اندر پورے معاملے کی انکشاف کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں