تازہ ترین

منگل، 7 مئی، 2024

جونپور شہر میں دن دھاڑے عرفان کی بیوی کا قتل ،ملزم فرار

جونپور شہر میں دن دھاڑے عرفان کی بیوی کا قتل ،ملزم فرار
 جونپور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 6مئی2024)شہر کوتوالی تھانہ حلقہ بلوا  بلوا گھاٹ محلہ میں پیر کی دوپہر اس وقت کہرام مچ گیا جب سیلون میں کام کرنے والے عرفان کی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور تفتیش شروع کردی۔  


معلومات کے مطابق بلوا گھاٹ کے رہائشی محمد عرفان ولد محمد اسحاق کی 28 سالہ بیوی شبینہ صبح سے اپنے گھر میں تھی جب کہ اس کے گھر والے شادی میں شرکت کے لیے رنو گاؤں گئے ہوئے تھے۔  آج پیر کی دوپہر عرفان کا بھتیجا اشتیاق ہیلمٹ لینے گھر پہنچا تو دیکھا کہ شبینہ بیڈ کے نیچے پڑی تھی اور اس کی گردن تیز دھار ہتھیار سے کٹی ہوئی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ 

 تھانہ انچارج متھیلیش کمار مشرا نے بتایا کہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے نمونے لے لیے ہیں اور زمین پر پڑے موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی پورے معاملے سے پردہ اٹھایا جائے گا۔ مقتولہ کی شادی کا ایک سال گزر چکا ہے اور وہ بھدوہی ضلع کی رہنے والی تھی، فی الحال لڑکی کے گھر والوں  جونپور اپنے داماد کے گھر پہنچ گئے ہیں ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad