تازہ ترین

جمعہ، 3 مئی، 2024

کل مین پوری نگر میں سماج وادی پارٹی کا روڈ شوروڈ شو کو سیاسی تاریخ میں درج کیا جائےگا۔۔۔آلوک کمار شاکیہ

کل مین پوری نگر میں سماج وادی پارٹی کا روڈ شو
روڈ شو کو سیاسی تاریخ میں درج کیا جائےگا۔۔۔آلوک کمار شاکیہ 
مین پوری :حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 3مئی 2024)مین پوری میں پارلیمانی انتخاب بہت نزدیک ہے، تمام سیاسی پارٹیاں اپنی طاقت کا زبردست طریقہ سے مظاہرہ  کر رہی ہیں، ابھی گزشتہ دنو مین پوری شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار جے ویر سنگھ کی حمایت میں ریاست کی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کیا ۔اس کے بعد مین پوری شہر میں زبردست روڈ شو بھی ہوا تھا،، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی روڈ شو میں موجودگی کی  وجہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شر کت کی تھی، روڈ شو میں اطراف کے علاقوں سے بھی بھاجپا کی حامیان نے شر کت کی تھی۔


اب کل یعنی آج سنیچر کو سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈ مپل یادو کی حمایت میں سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو بھی روڈ شو کر کے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرینگے،،،واضح ہو یہ ضلع مین پوری سماجوادی پارٹی کا مضبوط سیاسی قلعہ تسلیم کیا جاتاہے ، مگر گزشتہ دو اسمبلی چناؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے سپا کے اس سیاسی قلعہ میں سندھ ماری کی ہے،،، یہ عام انتخاب 2024 ثابت کر دیگا کہ مین پوری میں کون راج کریگا،،،، بھاجپا یا سپا ۔۔؟؟؟


بہر حال سماجوادی پارٹی مین پوری میں اپنے سیاسی تقدس کو بچانے کے لئے ہر ایک ممکن کوشش کر رہی ہے،،،


کل سماجوادی پارٹی کے روڈ شو کو تاریخ ساز بنا نے کی کوشش کی جارہی ہے،،،اس سلسلے میں 
ضلعی صدر و سابق ریاستی وزیر آلوک کمار شاکیہ نے بتایا کہ کل کا ہونے والا روڈ شو مین پوری کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا کالم جوڑ دیگا،سماج وادی پارٹی کے دیوانے اس روڈ شو کو تاریخ ساز بنا دینگے،،، اور ڈمپل یادو کو وہ ایسی جیت دلائیں گے جس کو سنہرے حروف سے مین پوری کی تاریخ میں درج کیا جائےگا،،،  مسٹر آلوک کما ر شاكيہ نے مزید بتایا کہ 
 کل بروز4 مئی 2024،  بروزہفتہ، شام 4 بجے سے 10 را ت سماج وادی پارٹی مین پوری 21 لوک سبھا حلقہ سے امیدوار محترمہ ڈمپل یادو کی حمایت میں روڈ شو کریگی ۔جس میں سماج وادی پارٹی کے  قومی صدر۔ مسٹر اکھلیش یادو بھی معہ پارٹی کے تمام معزز رہنماؤں، کے  شریک ہوں گے،،،،


کارکنوں، عہدیداروں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر روڈ شو کو کامیاب بنائیں۔


روڈ شو کا راستہ کرا ؤلی روڈ پر نمایش تراہہ سے شروع ہوکر عیسن ندی کے پل، کچہری روڈ، بڑا چوراہ، جیوتی چوراہ، سندھیا تیراہا سے کرہل چوراہ تک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad