تازہ ترین

بدھ، 15 مئی، 2024

مظفر پور میں بس اورٹکر میں زور دار تصادم ، پیرا ملٹری کے کئی نوجوان زخمی!

مظفر پور میں بس اورٹکر میں زور دار تصادم ، پیرا ملٹری کے کئی نوجوان زخمی!
مظفر پور۔اسماعیل عمران  (یو این اے نیوز 15مئی 2024)بدھ کی دوپہر میں ضلع کے سکرہ تھانہ علاقے کے سجاول پور چوک کے قریب ایک بس اور ٹرک میں سیدھی ٹکر ہوگئی۔  مظفر پور سے سمستی پور کی طرف سے آرہی پیرا ملٹری اہلکاروں سے بھری بس کو سامنے سے ایک ٹرک نے زور دار ٹکر مار دی۔  اس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔  تمام زخمی اہلکاروں کو ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔  زخمی اہلکاروں کی تعداد ایک درجن سے زائد بتائی جارہی ہے۔  


جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔  سمستی پور میں الیکشن کرانے کے بعد تمام پولیس اہلکار بس سے مظفر پور آ رہے تھے۔


 بس میں 36 پیرا ملٹری کے اہلکار سوار تھے۔


 معلومات کے مطابق، یہ حادثہ بدھ کو سکرا تھانہ علاقے میں سبہا کالی مندر کے قریب پیش آیا۔  آسام پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔  بس کے اندر 36 اہلکار سوار تھے جن میں سے 20 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔  سیکورٹی فورس کے اہلکار سمستی پور سے الیکشن ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد سارڑ جا رہے تھے۔  اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔


 پولیس تفتیش میں جٹی

 اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے اہلکار  موقع پر  پہنچ  گئے۔  موقع پر لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔  سب ڈویژنل پولیس آفیسر ایسٹ 2 منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ انتخابات کرا کر   واپس لوٹ رہی پولیس اہکاروں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی   جس میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔


  اطلاع ملتے ہی سکرا تھانے کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔  پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad