تازہ ترین

ہفتہ، 11 مئی، 2024

الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد افضل نے نظام آباد کی پوجا کی بچائ جان

الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد افضل نے نظام آباد کی پوجا کی بچائ جان

ہمیں مل کر ایک ایسے سماج کی تشکیل دینا ہے، جہاں ایک انسان کی مدد کیلئے ہزاروں ہاتھ اٹھ جائیں:ذاکر حسین


نظام آباد.(یو این اے نیوز 10 مئی 2024)اپنے قیام کے وقت سے ہی الفلاح فاؤنڈیشن لگاتار مریضوں کو بالکل مفت مہیا کرانے کا عظیم فریضہ انجام دے رہی ہے۔اسی کڑی میں گزشتہ روز الفلاح فاؤنڈیشن کے جناب محمد افضل نظام آباد کی ہندو بچی پوجا کیلئے رحمت بن کر سامنے آئے۔


دراصل پوجا کو خون کی ضرورت تھی، فیملی کے لوگوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کے جناب افضل سے رابطہ کیا۔افضل قصبہ سرائے میر رہائش پذیر ہیں، وہ سرائے میر سے شام کے وقت نظام آباد گئے، وہاں سے پھر صدر بلڈ بینک آعظم گڑھ اپنی بائک، پیٹرول سے آعظم گڑھ پہنچے۔صدر آعظم گڑھ میں اپنا خون عطیہ کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کمراواں گاؤں کے ایک نومسلم کو خون دینے کیلئے محمد افضل صاحب،

 محمد شاداب صاحب وغیرہ سرائے میر سے لال گنج گئے پھر وہاں سے صدر بلڈ بینک آعظم گڑھ پہنچے۔اس وقت بھی محمد افضل صاحب، اور شاداب صاحب و دیگر الفلاح فاؤنڈیشن ممبران نے کمراواں گاؤں رہائشی  نو مسلم کیلئے مفت خون ڈونیٹ کیا۔اس موقع پر میڈیا کیلئے جاری اپنے بیان میں کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کا مشن خون عطیہ کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنا اور اخلاقی طور سے  بہترین انسان بنانا ہے۔ 

انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ خون ملنے کے بعد خود بھی دوسروں کو خون مہیا کراتے تو کتنا اچھا ہوتا، لیکن افسوس خون ملنے کے بعد لوگ  خون ڈونیٹ کرنا تو دور کبھی دوبارہ کال کرکے شکریہ کا ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔


 ہم چاہتے ہیں کہ سماج میں رہنے والے ایک دوسرے کی مدد کریں، لیکن لوگ مدد تو لیتے ہیں لیکن مدد کرنا نہیں چاہتے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن بانی جناب ذاکر حسین نے کہا کہ ہمیں مل کر ایک ایسے سماج کی تشکیل دینا ہے، جہاں ایک انسان کی مدد کیلئے ہزاروں ہاتھ اٹھ جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad