بریلی جیل سے دھننجے سنگھ اپنے قافلے کے ساتھ جونپور روانہ،ضلع کی سیاست کا پارہ چڑھا
جونپور ۔(یو این اے نیوز 1مئی 2024)
-میری بیوی بی ایس پی کے ٹکٹ پر جونپور سے الیکشن لڑ رہی ہے، ہم جیتیں گے۔
-بدھ کی صبح 8 بجے بریلی جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے سابق ایم پی دھننجے نے میڈیا سے بات کی۔
بریلی میں بدھ کے روز جونپور کے سابق ایم پی دھننجے سنگھ جیسے ہی بریلی سینٹرل جیل سے باہر آئے تو میڈیا نے انہیں گھیر لیا سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا جس نمامی گنگے اسکیم کیس میں مجھے سزا سنائی گئی تھی وہ مقدمہ ہی فرضی تھا۔
دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری بیوی شریکلا جونپور سیٹ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ووٹنگ منصفانہ ہوگی؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ابھے سنگھ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجرم کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ۔
میڈیا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں سیدھا جونپور جاؤں گا اور اپنی اہلیہ کے الیکشن پر پوری طرح نظر رکھوں گا ۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں سابق ایم پی دھننجے سنگھ کو نمامی گنگا پروجیکٹ مینیجر کے اغوا اور بھتہ خوری کے معاملے میں جیل بھیج دیا گیا تھا، لیکن ملزم نے اپنی شکایت واپس لے لی۔اسکے باوجود پولیس کی تفتیش میں مجھےسزا سنا دی گئی اسی وجہ سے آج مجھے ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں