جونپور :بی ایس پی امیدوار سری کلا دھننجے سنگھ کی تشہیر کے لیے لگایا گیا غبارہ پھٹا، دو زخمی
جونپور ۔ (یو این اے نیوز 23اپریل 2024)کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے مانی کلاں گاؤں میں لوک سبھا انتخاب کے لیے بی ایس پی امیدوار سری کلا دھننجے سنگھ کی تشہیر کے لیے رکھا ہوا آسمانی غبارہ اچانک پھٹ جانے سے دو نوجوان زخمی ہوگئے ۔ گاؤں میں کسی کے گھر پر انتخابی مہم میں استعمال کیا ہوا امیدوار کی طرف سے رکھا ہوا غبارہ منگل کے روز اچانک پھٹ گیا۔
زوردار آواز ہوئی غبارے کے پاس کھڑے دو نوجوان گیس کی وجہ سے جھلس گئے۔ دونوں کو فورا شفا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں پر ڈاکٹر محمد اکمل نے زخمی محمد عمیر اور محمد صابر کو ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا
معلومات کے مطابق جونپور لوک سبھا کے بی ایس پی امیدوار سری کلا دھننجے سنگھ کی انتخابی مہم سے متعلق ایک بڑا غبارہ مانی کلاں گاؤں میں لگایا گیا تھا۔ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد غبارہ کو اتار کر رکھ دیا گیا تھا۔
گاؤں ہی کے مستری ریاض کے یہاں شادی ہونی ہے جسے لیکر صاف صفائی کا کام چل رہا تھا ،اسی صاف صفائی کے درمیان رکھا ہوا بیلون اچانک پھٹ گیا ،جس سے دو نوجوان زخمی ہوگئے ، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کی رکھا ہوا آسمانی غبارہ کیسے پھٹا ۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں