شفق کیلیگرافی کی دلکش اسماء نویسی
اس وقت لوگوں میں اردو کیلیگرافی کا شوق بڑھتا نظر آرہا ہے ، خصوصی طور پر خواتین میں یہ ذوق بام عروج کو پہنچ رہا ہے ، اور یہ ہر طرح سے خوش آئند بات ہے ۔۔
خواتین کو بے ہنر اور صنعت کاری سے نابلد سمجھنے والوں کے لئے یہ قابل غور چیز ہے ۔
تا مرد سخن نگفتہ باشد
عیب و ہنرش نہفتہ باشد
اسی طرح کے کیلیگرافرس کا جم غفیر سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے ہنر اور خوبصورت تحریر کی جلوہ نمائیوں سے آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے ، خوش اسلوبی اور سلیقہ مندی کے ساتھ سیاہی کو سپرد قرطاس کرکے ایک دیدہ زیب نقشہ کشی کی جاتی ہے جو ایک نام کی صورت میں رونما ہوتی ہے ، یہ ہنر ہر کسی کے اختیار میں نہیں ہوتا بلکہ چنندہ لوگ اس صفت کا امتیاز رکھتے ہیں جنکو خدا نے یہ ہنر عطا کیا ۔۔۔
ایں سعادت بزور بازو نیست
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
ان خوش نویس لوگوں میں سوشل میڈیا پر ایک ،، شفق کیلیگرافی ٫٫ کے نام سے ہیں ، جنکی کیلیگرافی سحر آفریں ، تحریر جاذب نظر ، قلم طرہ امتیاز ، سلیقہ اور اور انداز نوشت دیدہ زیب اور شفافیت قابل داد و دید ہوتی ہے ، مستزادیہ ان کے اخلاق و اخلاص ان کی شخصیت اور ان کے ہنر میں یکتائیت اور شمع فروزاں کا کام کرتے ہی ۔۔
مجھے تو انکی خوش خوئی میں کوئی شبہ ہو ہی نہیں سکتا ، بلا مطالبہ انھونے ایک بہترین ، عمدہ ، دل پسند میرے نام کی کیلیگرافی اپنی مشغولیات کے باوجود نذر فرمائی ، تو یک لخت انکے اس ہنر اور صنعت کاری کے مہ و انجم کی شعاعوں نے میری شکستہ حالت میں ایک روح پھونک دی ، اور کلفت و کرب کے عالم کو اس خوش خوئی اور بیش بہا خلوص پر مرتب ہونی والے کیلیگرافی اپنے سیل رواں میں خس وخاشاک کی طرح بہا لے گئی ۔
بالجملہ اس نے حقیقتا ذہنی پین کلر کا کام کیا ہے ، اور یہ انکی اس عمدہ اور ممتاز تحریر و کیلیگرافی بالخصوص انکے عمدہ اخلاق و اخلاص کی برکت ہے ۔ اللہ ایسے لوگوں کو شاد و آباد رکھے اور اس میدان کے اوج ثریا کو پہنچائے آمین
ابو عبیدہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں