تین بچوں کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ رہنے پر بضد ،شوہر کے انکار ،بجلی کے پول پر چڑھی ،ویڈیو وائرل
گورکھپور : (یو این اے نیوز 6 اپریل 2024)پپرائچ حلقہ کے کنچن پور کے کباڑی روڈ پر واقع ٹرانسفارمر کے پول پر 35 سالہ سمن دیوی تین بچوں کی ماں پول پر چڑھ گئی اور ہائی ٹینشن تار کو پکڑ لیا خود کشی کرنے کی غرض سے پول پر چڑھی خاتون کو لوگوں اور پولیس کی مدد سے اس کو نیچے اتروا یا گیا،
شوہر کے ساتھ اپنے عاشق کو لیکر رہنے پر بضد خاتون نے کئی بار خود کشی کرنے کی ناکام کوشش کر چکی ہے ،شوہر رام گوند کے منع کرنے کے باوجو اسکی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔اسی کہا سنی کو لیکر سمن دیو بجلی کے پول پر چڑھ گئی جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔۔۔
معلوم رہے جس بجلی پول پر سمن دیوی چڑھ کر بجلی کا تار پکڑا تھا اس میں پہلے ہی سے بجلی کی سپلائی ٹھپ تھی ۔جسکی وجہ سے وہ ایک بار پھر بچ گئی ۔معلوم رہے اس پہلے ریلوے ٹریک پر لیٹ کر آگ لگانے کی کوشش ،زہر کھاکر جانے دینے کی کوشش کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج کے پانچویں منزل پر چڑھ کر خود کشی کرنے کی کوشش کر چکی ہے فی الحال پپرائی پولیس خاتون کو حراست میں لیکر پورے معاملے کی پوچھ گچھ کررہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں