تازہ ترین

ہفتہ، 27 اپریل، 2024

جونپور:دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم!

جونپور:دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم!
جونپور ۔اسماعیل عمران  ۔(یو این اے نیوز 27اپریل 2024)دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ۔ ہائی کورٹ نے دھننجے سنگھ کو دی ضمانت ضلع بھر میں جشن کا ماحول ،الہ آباد ہائی کورٹ نے جونپور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

 ہائی کورٹ نے  کیس میں نچلی عدالت کے فیصلے پر حتمی فیصلہ آنے تک دھننجے سنگھ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔


 الہ آباد ہائی کورٹ نے جیل میں بند سابق ایم پی دھننجے سنگھ کی مجرمانہ اپیل پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔


اس فیصلے سے ضلع سمیت پروانچل کی سیاست ایک بار پھر گرما جائیگی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad