سرائے میر، 4 اپریل (رپورٹ:محمد احمد) آج کے زمانے چند ایسے قیمتی لوگ بچے ہیں، جو بلا مفاد انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہیں میں سے سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی اور بلڈ ڈونیشن والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران ہیں۔ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ابوالکلام ہمیشہ غریبوں، ناداروں، مجبوروں کی مدد کیلئے تیار رہتے ہیں۔ آج موضع سنجرپور رہائشی محمد شاداب کی فیملی ممبر ایل خاتون کو خون کی ضرورت پڑی تو انہوں نے الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا، جس کے الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین، نعمان سنجری، معاذ سنجری سمیت دیگر رضاکاروں کی لگاتار کوششوں کے بعد سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی تک یہ بات پہنچی، جس کے بعد سوسائٹی کے صدر مسٹر کلام نے کارڈ دے کر دو یونٹ خون کی مدد کی۔ اس کیس میں سب سے اہم رول الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان سنجری کا رہا۔
اس کے علاوہ اس کیس میں مہذب پور واقع الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان، اسکول پرنسپل محمد طلحہ، الفلاح فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرعمر سنجری ، انعام سنجری، ڈاکٹر ارسلان (ہومیو پیتھک ) کے بھائی، الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد شاداب، ارمان، الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد کاشف (کھریواں) سمیت دیگر نیک لوگ بھی خون عطیہ کیلئے تیار تھے۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن بانی اور خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے کہا کہ سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کو جب بھی ہم نے کسی مظلوم، ضرورت مند، مجبور کی مدد کیلئے آواز دی تو ہمیشہ سوسائٹی نے مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا، انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی بہت ایمانداری اور خلوص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر رہیں۔ وہیں ذاکر حسین نے الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان کی ستائش کرتے ہوئے کہا "آپ نے الفلاح فاؤنڈیشن کے خدمت خلق کے سفر کو آسان بنانے کا کام کیا ہے، چاہے نٹ سماج کی تعلیم کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کی جدوجہد میں شامل ہونا یا پھر خون عطیہ مہم، ہر محاذ پر اس اسکول کے ذمہ داران نے ہمیشہ الفلاح فاؤنڈیشن کا ساتھ دیا ہے۔ خون مہیا کرانے کے بعد الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان سنجری نے میڈیا کیلئے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سچ ہیکہ الفلاح فاؤنڈیشن کے قیام کے بعد لوگوں کے خون ملنا بہت آسان ہو گیا، لہذا ہم سب کو مل کر تنظیم کو مضبوط بنانے کا کام کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی جیسی تنظیم اور الفاروق پبلک اسکول جیسے مخلص تنظیم و ادارے کو سماج کو لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہئے، اگر مذکورہ تنظیم و ادارہ مضبوط ہوگا تو انسانیت کو فائدہ پہنچے گا۔آج کی بہترین کارکردگی پر معاذ سنجری نے الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان سنجری اور ڈاکٹر ابوالکلام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر خون ملنے کے بعد سنجر پور رہائشی محمد شاداب نے الفلاح فاؤنڈیشن، سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے الفلاح فاؤنڈیشن کے خون عطیہ مہم سے جڑنے کی اپیل۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں