تازہ ترین

اتوار، 28 اپریل، 2024

مسجد کے امام کا قتل ،نقاب پوش قاتل موقع سے فرار

مسجد کے امام کا قتل ،نقاب پوش قاتل موقع سے فرار 
رام پور ۔(یواین سے نیوز 28اپریل 2024)
 صیفنی تھانہ حلقہ کے رائے پور گاؤں کے رہنے والے قاری محمد ماھر کو راجستھان کے اجمیر کی ایک مسجد میں نامعلوم نقاب پوش بدمعاشوں نے لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔  اطلاع ملتے ہی گھر والوں میں افراتفری مچ گئی۔  اہل خانہ  گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ لاش لینے اجمیر  پہنچ گئے۔


 صیفنی تھانہ حلقہ کے رائے پور گاؤں کے رہنے والے 25 سالہ قاری محمد ماھر کا بیٹا اسلم تقریباً سات سال سے اجمیر کے کنچن نگر کی محمدی مسجد میں رہکر امامت کرتے تھے ۔  اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی  پڑھایا کرتے تھے۔ 


 والد اسلم نے بتایا کہ ان کی تین لڑکیاں اور تین لڑکے ہیں۔  ماھر اپنے بھائیوں میں  دوسرے نمبر پر تھا ۔  ہفتہ کی صبح 3 بجے اجمیر سے فون آیا کہ ان کے بیٹے ماھر  کو نامعلوم نقاب پوش بدمعاشوں نے لاٹھیوں سے پیٹا ہے۔


 اطلاع کے مطابق  امام اپنے شاگردوں کے ساتھ کمرے میں سوتے تھے۔  رات گئے شرپسند لاٹھیاں لے کر اندر داخل ہوئے۔  انہوں نے اپنے ساتھ سوئے ہوئے بچوں کو ڈرا دھمکا کر کمرے سے باہر کر امام پر لاٹھی ڈنڈوں سے  پیٹا پیٹا کر لہو لہان کردیا   اس کے بعد بھی بدمعاش باز نہیں آئے اور اسے لاٹھیوں سے پیٹ کر موقع پر ہی ہلاک کردیا۔


  لواحقین نے بتایا کہ اجمیر پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔  اسی دوران امام کی موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ میں افراتفری مچ گئی۔  گاؤں کے سربراہ سمیت خاندان کے کچھ لوگ لاش لینے اجمیر پہنچ گئے ۔

 محمد ماھر دو دن قبل اجمیر گیا تھا۔


 محمد ماھر کی موت کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہوگیا ہے  ۔  مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ وہ چند روز قبل ہی گھر آیا تھا۔  وہ دو دن پہلے ہی اجمیر گیا تھا۔  کسی نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اس بار ان کا بیٹا آخری بار اپنے گھر والوں سے ملنے والا ہے۔  قتل کی اطلاع ملتے ہی گھر والے حیران رہ گئے۔ ۔گھر والوں کے مطابق امام صاحب غیر شادی شدہ تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad