جونپور : سابق ممبر آف پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کے ذاتی گنر انیس خان کا قتل
جونپور: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 16اپریل 2024) منگل کی رات ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ سابق ممبر آف پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کے ذاتی گنر انیس خان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
قتل کا یہ واقعہ سکرارا تھانہ علاقہ کے ریٹھی گاؤں میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور انیس خان کو اسپتال لے گئی تاہم ڈاکٹروں نے انیس کو مردہ قرار دے دیا۔
آپ کو بتا دیں کہ سابق ممبر آف پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اس وقت جیل میں ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی نے جونپور لوک سبھا سیٹ سے ان کی اہلیہ سری کلا سنگھ کو اپنی پارٹی کا امیدوار بنایا ۔
سری کلا سنگھ کو بی ایس پی امیدوار قرار بنائے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی دھننجے سنگھ کے ذاتی گنر کے قتل سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں