حکومت ہند کی آیوش وزارت کے نیشنل میڈیسینل پلانٹس بورڈ ( این ایم پی بی ) کی پہل "اشواگندھا۔ ایک ہیلتھ پرموٹر پروگرام کے تحت ایوش ڈائریکٹو ریٹ، حکومت قومی راجدھانی خطہ دہلی ، کی جانب سے 5 مارچ 2024 کو این ڈی ایم سی کنوینشن سینٹر میں ایک روزہ ورکشاب اوربیداری مہم لانچ کی گئی۔
تقریب میں ڈاکٹر مہیش کمار ددھیچ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، این ایم پی بی نے شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے 31 منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے اور این ایم پی بی اس طرح کی مزید مہمات کے لئے پر عزم ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دانش اشرف، خصوصی سکریٹری (آیوش)، حکومت دہلی نے اس روایتی نظام کو مقبول بنانے میں این ایم پی بی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے روایتی ادویات، خاص طور پر آیوروید اور یونانی کو فروغ دینے میں مہم اور ورکشاپ کی اہمیت پر زور دیا، اورحفظان صحت کے متبادل نظام کو مربوط کرنے کے تئیں حکومت کے عزم پر زور دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر تنوجا نیساری، ڈائرکٹر، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے اپنے کلیدی خطاب حاضرین کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ انہون کے ایس ایم- اشواگندھا کی کامیابی کی داستان سے شرکا کو روبرو کرایا کہ کس طرح اشوگندھا کا عرق فروخت کیا جاتاہے۔
آیوش کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے، حکومت دہلی کے پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر راج کے منچندا نے آیوش نظام طب کے استعمال کو فروغ دینے اور اشوگندھا کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں جانکاری پھیلانے کے ضمن میں مہم کے اثرات پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر یوگیتا منجال، ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی ایس ایم)، ڈائریکٹوریٹ آف آیوش، جی این سی ٹی ڈی نے مہم کے تحت منعقد ہونے والے اہم پروگراموں پر روشنی ڈالی، جس میں آئی ای سی کی سرگرمیاں، دہلی میں 2 لاکھ اشوگندھا کے پودوں کی تقسیم اور طلباء کے لئے مختلف مقابلے شامل ہیں۔
مہم کے تحت چودھری برہم پرکاش آیوروید چرک سنستھان، کھیڑا ڈابر میں ایک کسانوں کی میٹنگ بھی منعقد ہونے جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو اشوگندھا کے پودوں کی کاشت سے متعلق زرعی تکنیکوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
ورکشاپ کے اہم اجزا
ورکشاپ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ممتاز کلیدی مقررین شامل تھے جن میں ڈاکٹر مایارام اونیال، سابق ڈائریکٹر جنرل سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورو یدک سائنسز (سی سی آر اے ایس)، پروفیسر ڈاکٹر تنوجا نیساری، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، ،ڈاکٹر رمن موہن سنگھ، ڈائریکٹر، پی سی آئی ایم اور پروفیسر سعید احمد، ڈائریکٹر، سینٹر آف ایکسی لینس (یونانی) جامعہ ہمدرد اور پروفیسر الپنا شرما،شعبہ حیاتیات، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی ، شامل تھیں۔
تقریب میں میڈیکل آفیسرز، ماہرین تعلیم، محققین، طلباء، فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں اور دیگر شراکت دارون پر مشتمل تقریباً 300 مندوبین نے شرکت کی۔ان کا جوش و جذبہ سماج کی بہتری کے لئے اشوگندھا کی صلاحیت کو تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کی جانب سے، ڈاکٹر یوگیتا منجال نے تمام شرکاء، ماہرین اور شراکت داروں کا تقریب کی کامیابی کے لیے ان کی گرانقدر شراکت کے لیے شکریہ ادا کیا اور تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ ادویات کے نظام اور صحت کو فروغ دینے والی دواؤں کے پودوں کی خصوصیات کے بارے میں بیداری پھیلانے میں تعاون جاری رکھیں۔ڈاکٹر شگفتہ نسرین اسسٹنٹ ڈائرکٹر یونانی نے کلمات تشکر اداکیے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں