جونپور:سونگر، بھادوں گاؤں کے معصوم بچے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن بنی رحمت، معصوم کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کے عامر خان کی کیا مفت خون عطیہ
جونپور( یو این اے نیوز 17مارچ 2024)670 مریضوں کیلئے سہارا بننے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے رکن عامر خان نے سونگر بھادوں گاؤں کے معصوم حماد کیلئے شاہ گنج واقع بلڈ بینک میں خون عطیہ کر الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھایا۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن شاہ گنج یونٹ کے اسمعیل شیخ نے عامر خان کی اس خدمت کی جم کر سراہنا کی اور انہیں ایک عظیم انسان قرار دیا۔ وہیں الفلاح فاؤنڈیشن شاہ گنج یونٹ کے یاسر پٹھان، مبارک پور الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد اور یاسر نواز نے عامر خان کی اس بہترین خدمت کی جم کر ستائش کی اور تنظیم کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن ضرورت مندوں کو بلا تفریق مفت خون حتیٰ کہ آنے جانے کا خرچ بھی اپنے پاس سے لگا کر بالکل مفت خون مہیا کراتی ہے۔ تنظیم کے بانی ذاکر حسین نے عوام سے الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن "خون عطیہ بیداری مہم" سے جڑنے کی اپیل دہرائ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں