تازہ ترین

منگل، 5 مارچ، 2024

ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز معطل

ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک کی سروسز معطل
 
   

ہندوستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک اور انسٹا گرام  تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہے۔


 منگل کی رات کو ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں فیس بک تک رسائی میں دشواری پیش آرہی ہے۔انٹرنیٹ کی بندش کو مانیٹر کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک، انسٹا گرام اور  مسینجر کی سروسز تعطل کا شکار ہے۔ نیٹ بلاکس کے مطابق یہ تعطل لاگ ان سیشن میں پیش آرہی ہے۔

نیٹ بلاکس کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائیٹس کی سروسز کے تعطل کا تعلق کسی ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے نہیں۔ 


دنیا کے مختلف ممالک سے بھی میٹا سروسز کی بندش کی اطلاعات سامنے آرہی ہے۔ تاہم فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا یا فیس بک نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی ہے۔   


صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا فیس بک خود بخود لاگ آؤٹ ہو گیا ہے اور دوبارہ رسائی کی کوشش پر پاس ورڈ کو غلط بتایا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad