نئی دہلی،21مارچ (پریس ریلیز) اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں پر لگاتار حملوں پر سماجی کارکن ذاکر حسین نے اپنا شدید ردعمل پیش کرتے ہوئے اسرائیل کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے پروڈکٹس کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔آج میڈیا کیلئے جاری بیان میں ذاکر حسین نے کہا کہ معاشی طور سے مضبوط اسرائیل کے پروڈکٹس کی خریدو فروخت سے مسلمانوں سمیت ہر انصاف پسند کو گریز کرنا چاہیے۔
اگر ہم سب متحد ہو کر اسرائیلی مصنوعات (کوکا، پیپسی سمیت دیگر اشیاء ) کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو اسرائیل کی ایک طویل عرصہ سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر روک لگائی جا سکتی ہے۔ ہم کوکا کولا جب بھی پیتے ہیں تو ہمارے ذہن میں یہ بات ہونی چاہیے کہ ہم کوکا کولا نہیں بلکہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کا خون پی رہے ہیں۔سچ ہیکہ اگر مسلمان چاہیں تو آج سے اور ابھی سے اسرائیل کو بیک فٹ پر لا سکتے ہیں۔آپ صرف ایک کام کیجئے کہ آج اور ابھی سے عہد کیجئے کہ ہم اب کوکا کولا اور پیپسی خود بھی نہیں پیئیں گے۔
اور دوسروں کو بھی پینے سے روکیں گے۔ذاکر حسین سے مسلمانوں اور امن پسند افراد سے اپیل کی ہیکہ شادی بیاہ اور پروگرام میں مہمانوں کو کوکا کولا ،پیپسی پیش کرنے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ ذاکر حسین کے ذریعہ قیام عمل میں آئ الفلاح فرنٹ ایک طویل عرصہ سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے "مشن بائیکاٹ مہم چلا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں