شامی موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر خون عطیہ بیداری پروگرام کا انعقاد
کامیاب تجارت کیلئے ایمانداری، مستقل مزاجی اور حسن اخلاق کا ہونا ضروری:ذاکر حسین
جونپور،( یو این اے نیوز 12مارچ 2024)جونپور شہر کے شاہ گنج پڑاؤ، پانی کی ٹنکی کے پاس واقع زعیم شیرازی کی "شامی موبائل شاپ"کا گزشتہ دنوں الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع ہر ایک افتتاحی پر وقار تقریب میں خون عطیہ کو لیکر بھی تفصیلی گفتگو ہوئ۔ افتتاح سے قبل خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب تجارت کیلئے ایمانداری، مستقل مزاجی اور حسن اخلاق کا ہونا ضروری یے۔ لہذا، زعیم شیرازی اپنی شامی موبائل شاپ کو چلانے کیلئے تینوں باتوں پر عمل کریں۔ اس موقع پر ذاکر حسین نے الفلاح فاؤنڈیشن کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور شرکاء سے خون عطیہ کی اپیل دہرائی۔ افتتاحی تقریب میں الفلاح فاؤنڈیشن جونپور یونٹ کے فہیم خان شیرازی،ایاز پردھان،گردھر پور،انس ایڈوکیٹ، شاکر خان، لکھما پور، ڈاکٹر ساجد، ماسٹر وسیم، نعیم شیرازی، حمزہ پٹھان، محمد ثاقب،نعیم خان شیرازی، محمد دانش، حافظ وقاص سمیت دیگر مقامی افراد موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں