تازہ ترین

جمعہ، 1 مارچ، 2024

مدرسہ سلیمانیہ جونپور کاجشن صدسالہ بڑے ہی تزک واحتشام کے سا تھ اختتام پذیر

مدرسہ سلیمانیہ جونپور کاجشن صدسالہ بڑے ہی تزک واحتشام کے سا تھ اختتام پذیر
جونپور ۔فیضی نعمانی (یو این اے نیوز 1مارچ 2024)کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع جمدہاں میں جشن صدسالہ کا جلسہ منعقدہوا بعدنمازمغرب مدرسہ کے طلباءوطالبات نے تہذیبی وثقافتی پروگرام پیش کیالوگوں نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔ 

 بعد نماز عشاء جلسے کاباضابطہ آغازہوا جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالوحیدصاحب قاسمی مدظلہ العالی ناظم اعلی اسماءعربک کالج پارہ کمال نےکی نظامت کا فریضہ مولاناشاہدصدیقی قاسمی نےانجام دیا جبکہ مولانا مستقیم بارہ بنکوی نےبار گاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا خطببہ استقبالیہ اورمدرسے کا تعارف مولانا فیضی نعمانی ندوی نے پیش کیا ۔

مقرر ین میں ڈاکٹر مولانا فخرالدین صاحب قاسمی ڈائریکٹرالفاروق اکیڈمی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اکثر حالات کا رونا روتے ہیں مسائل اورپریشانی کاشکوہ کرتے رہتے ہیں جبکہ حضورؐکی پوری زندگی میں حالات پررونے کا ماتم کرنے کاکوئی جملہ نظر نہیں آتاایک بار بھی زبان رسالت سے حالات کا شکوہ نہیں ہوتاکیونکہ آپؐ مسائل کا حل پیش کرنے دنیا میں تشریف لائے تھےانھوں نے کہا کہ جس قوم کا رشتہ تعلیم اور سیاست سے منقطع یاکمزورہو جاتا ہےپھر وہ قوم زوال پذیر ہوتی ہے ۔


اس پر طرح طرح کے مسائل اورحالات پیش آتے ہیں موجودہ دورمیں ہمارے ساتھ بھی کچھ ایساہی ہو رہا ہے کہ ہم بیک وقت دونوں چیزوں میں پیچھے ہیں ہم تعلیمی طورپرپیچھے رہ گئےاور سیاسی طورپربھی مولانا نے تعلیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا جو ذہین ترین طبقہ تھا وہ بدقسمتی سے دوحصوں میں تقسیم ہو گیاایک طبقہ مدارس کی طرف اور دوسرا اسکول کی طرف جس کے پاس دین ہے اس کے پاس دنیا نہیں اور جس کے پاس دنیا ہے ۔

اس کے پاس دین نہیں جبکہ ضرورت ہے کہ دونوں چیزیں ہر ایک طبقے میں موجود ہوں انھوں نے کہا کہ عام طور پرہم اپنے بچوں کومنصوبہ بندانداز سے اعلی تعلیم کی جانب راغب نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا وقت اور صلاحیت لایعنی چیزوں میں ضائع ہوکررہ جاتی ہیں مفتی احمد شمیم استاذمدرسہ عربیہ ریاض العلوم نے عوام کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولادکی بگاڑکاسبب خود والدین ہیں انھوں نے کہاکہ والدین نے خود کو دوسری چیزوں میں اس درجہ مشغول کرلیا ہے کہ آج اپنے بچوں کی تربیت کیلئے ان کے پاس وقت نہیں ہےاولاد کے بننے اور بگڑنے کاایک بڑا سبب اولاداوروالدین کی دوریاں بھی ہیں ۔

اس لئے والدین کو چاہئیے کہ کچھ وقت اپنی اولاد کی دینی اوراخلاقی تربیت کیلئے ضرور نکالیںانبیاءکرام اور صحابہ کرام کے واقعات بزرگان دین کے قصے سنائیں اورچھوٹی چھوٹی احادیث مبارکہ اوردعائیں بھی سکھانے کا اہتمام کریں گھرکا ماحول دینی بنائیں خود بھی اپنے آپ کو گناہوں سے بچائیں اوراولادکو بھی گناہوں سے بچنے کی ترغیب دیں اس تاریخی تقریب میں گاؤں کے لوگوں نے معاشرے اورعلاقے میں مختلف میدانوں میں اپنی استعداد اورصلاحیت کے اعتبار سے ملک و ملت کیلئے خدمت کرنے والوں کواعزازسے نوازا گیا ۔

جس میں مثالی شخصیات سیاسی لیڈران صحافی اوسوشل ایکٹویس شامل تھے ،بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا عمران قاسمی ، حضرت مولاناعبداللہ فاروق، مولانا مطیع الدین ،ماسٹر نسیم،قاری شفیق،حافظرشیدالدین،ڈاکٹرشکیل،ڈاکٹرجاوید،شریک ہوئے اس موقع پرمولانا عبدالحئی قاسمی،اسرائیل پردھان ،مولانامظہر،مولانا حفیظ ندوی ،مولانا خیرالدین ندوی،

مولانا فہیم شیرازی ،حافظ لئیق ،حافظ راشد ، حافظ کمال الدین ،مولاناشاکر قاسمی،عبدالودود جاوید،حافظ زکریا،حافظ نسیم ،محمدفرحان، حافظ عبداللہ ،نسیم شیخ ،یوسف صحافی،حافظ عبدالعظیم سمیت گاؤں کے معززین موجود رہے ۔اخیر میں مدرسہ سلیمانیہ کے ناظم حافظ پرویز(ابوبکر)نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad