ہندو مسلم ایکتا کیلئے عوامی دستخطی مہم اور فرقہ پرست رانے کا پتلا جلانے کی تیاری
مالیگاؤں (یواین اے نیوز3فروری2024) ملک ہندوستان کے موجودہ حالات میں ہندومسلم بھائی چارہ، امن و امان اور مزہب کے نام پر گندگی سیاست عروج پر ہے۔ فرقہ پرست لیڈران سیاسی دکان چمکانے کیلئے کسی بھی حد تک گر رہے ہیں۔ ملک کے قانون کو بالا طاق رکھ کر جمہوریت کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے ریاست مہاراشٹر کے ایک ایم پی نتیش رانے شہر مالیگاؤں کو لیکر مسلسل غلط بیان بازی کرنے سے گریز نہیں آریے ہیں۔ مالیگاؤں کو بار بار منی پاکستان کہہ کر شہر کے امن پسند ہندومسلم عوام کی دل آزاری ہو رہی ہے۔ اس فرقہ پرست کو سبق سیکھانے کیلئے شہر کی عوام نے امن و امان اور ہندومسلم ایکتا قائم ہے اس کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ(ایم ڈی ایف) کے اراکین اور سابق فوجیوں نے گذشتہ روز سٹی پولس اسٹیشن میں نتیش رانے کیخلاف تحریری شکایت درج کروائی ہے۔ جس میں نتیش رانے پر سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ آئندہ دنوں میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام ہندومسلم ایکتا دستخطی مہم اور فرقہ پرست رانے کا پتلا جلانے کا پروگرام ہے۔
اس موقع پر سابق فوجی یونس خان، سابق فوجی ظہیرالدین، ڈاکٹر ایس این انصاری( صدر) ، عمران راشد (نائب صدر)، احتشام شیخ بیکری والا(سیکریٹری) ، قطب الدین ببو ماسٹر(جوائنٹ سیکریٹری)، شکیل ہمرانی (سرپرست) اور ایم ڈی ایف اراکین موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں