الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نٹ بستی میں پروگرام کا انعقاد
نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت: ذاکر حسین
آعظم گڑھ،5 فروری (نامہ نگار) نٹ سمیت دیگر پسماندہ برادریوں کی تعلیم کیلئے کوشاں الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گزشتہ شب آعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور میں قائم الفلاح فاؤنڈیشن کے اسکول میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں بطورِ مہمان خصوصی سمیر شیخ اور اعصام خان شامل ہوئے۔
پروگرام کی صدارت کے فرائض حافظ شہباز نے انجام دئیے۔منعقدہ پروگرام میں الفلاح فاؤنڈیشن بانی بطور مہمان شریک ہوئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں نٹ بستی میں قائم الفلاح فاؤنڈیشن کے اسکول کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ انہوں نے شرکاء سے تعلیم پر توجہ دینے اور خون عطیہ کرنے کی اپیل دہرائ۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد سلیم،محمد نسیم اور محمد ابوالیث کو نٹ بچوں کی تعلیم پر محنت کرنے کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔
منعقدہ پروگرام میں انعام خان،محمد زکی انصاری،حفظ الرحمٰن،محمد ذیشان،عنبر،سکندر،محمد وسیم،محمد سلمان،محمد جیش،ارحم،فہیم سمیت ایک بڑی تعداد میں الفلاح فاؤنڈیشن کارکنان موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں